🗓️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کی دوسری شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے، فرحان اختر کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ اپنی گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ اس سال شادی کرنے والے ہیں۔ فرحان اختر کے کافی عرصے سے شیبانی ڈانڈیکرکے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں آج کل شادیوں کا موسم اپنے پورے عروج پر ہے، وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شاندار شادی کے بعد اب بالی ووڈ ہدایتکار و اداکار فرحان اختر اپنی شادی کا جشن منانے کے لیے تیار ہیں۔سوشل میڈیا پر فرحان اختر کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ اپنی گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ اس سال شادی کرنے والے ہیں۔
فرحان اختر کے کافی عرصے سے شیبانی ڈانڈیکرکے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، طویل عرصے سے قریبی تعلقات میں رہنے والی یہ جوڑی کورٹ میرج کرے گی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر مبینہ طور پر 21 فروری کو اپنی شادی کی رجسٹریشن کروائیں گے۔
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نے ابھی تک ان خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ تاہم، مداح اس خبر سے بہت خوش ہیں اور اس جوڑے کی شادی کے منتظر ہیں۔خیال رہے کہ فرحان اختر نے پہلی شادی ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا ۔فرحان اختر اور ادھونا کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں میں خانہ جنگی کا امکان
🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق 58 فیصد اسرائیلیوں
مارچ
لوگ ایمن کو نہیں مجھے ٹرول کرتے ہیں، منال خان
🗓️ 9 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ منال خان نے شکوہ کیا ہے کہ سوشل
مارچ
گلوبل وارمنگ کیلئے اقدامات بہت ضروری ہیں: وزیراعظم
🗓️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلوبل
جون
اماراتی شہری کی صیہونی فٹ بال کلب کی خریداری
🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ہاپول تل ابیب
جولائی
ٹویٹر کی جانب سے اکاؤنٹ ویریفکیشن سروس بحال کرنے کا اعلان
🗓️ 21 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اکاؤنٹ
مئی
ہم صیہونی فوجیوں کی لاشیں پہاڑوں پر ڈال دیں گے: سرایا القدس
🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کی جانب سے جنین کیمپ پر حملہ کرنے
اگست
عرب پارلیمنٹ کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے اہم مطالبہ
🗓️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سویڈن میں قرآن مجید کو
جولائی
اداکار واسع چوہدری پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین مقرر
🗓️ 5 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) اداکار، لکھاری اور میزبان واسع چوہدری کو پنجاب فلم
مئی