عورت کی کامیابی کی پہلی سیڑھی گھر کے مرد کی سپورٹ ہوتی ہے، جویریہ سعود

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ جویریہ سعود نے خواتین کے بااختیار ہونے سے متعلق مردوں کی سپورٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عورت کی کامیابی کی پہلی سیڑھی گھر کے مرد کی سپورٹ ہوتی ہے۔

اداکارہ جویریہ سعود نے حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے خواتین کی کامیابی اور ان کے بااختیار ہونے سے متعلق مردوں کی سپورٹ کی اہمیت پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی خواتین کی کامیابی کی پہلی سیڑھی ان کے گھر کے مردوں کی سپورٹ ہوتی ہے۔

انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے میرے والد، بھائی کی سپورٹ تھی تبھی میں آگے بڑھی اور پھر شوہر اور بیٹا (بچوں) کی سپورٹ تھی‘۔

جویرہ سعود نے کہا کہ ’کوئی بھی عورت اس دنیا میں کام کرنے کے لیے آگے بڑھتی ہے تو اس کی پہلی بنیاد اس کے گھر کے مردوں سے شروع ہوتی ہے ۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سعود (شوہر) نہیں ہوتے تو شاید میں صرف ایک اداکارہ ہی ہوتی، وہ میری زندگی میں آئے تو میں نے لکھنا شروع کیا، رائٹرز بن گئی۔’

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ عورت اپنی زندگی میں جتنی بھی کامیاب ہوجائےاگر اس کی فیملی خوش نہیں ہے تو اس کی خوشی ہمیشہ ادھوری رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے معاشرے میں اب بھی کافی لڑکیوں کو کام نہیں کرنے دیا جاتا اور میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی خواتین کو گھر سے باہر کام کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اپنے دور کی سب سے کامیاب بزنس ویمن تھیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر اب تک کے سب سے زیادہ ایماندار شخص اپنی خواتین کو کام کرنے سے روکنا چاہتے تو وہ ایسا کرسکتے تھے، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، تو آپ لوگ کون ہوتے ہیں خواتین کو کام کرنے سے روکنے والے؟‘

مشہور خبریں۔

سعودی عرب: واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر، 6 سال بعد وائس، ویڈیو کال بحال

🗓️ 5 فروری 2025سچ خبریں: سعودی عرب میں واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر

مسجد اقصیٰ میں 150 ہزار افراد نے عید الاضحی کی نماز ادا کی

🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:    ہزاروں فلسطینی آج ہفتہ کو عید الاضحی کی نماز

جنگ یا قیدیوں کا تبادلہ؛صیہونی عوام کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار کے سروے کے مطابق، زیادہ تر اسرائیلی

نصراللہ کی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت:سابق صیہونی وزیر

🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست کے ایک سابق وزیر نے اسرائیل کے خلاف حزب

صیہونیوں کا شمالی غزہ پٹی کے اسپتالوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ

🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ پٹی کی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے صہیونی ریاست

امریکہ کا کابل سے انخلا اپنے آخری مراحل میں ہے: روئٹرز

🗓️ 29 اگست 2021سچ خبریں:دعویٰ کیا جاتا ہے کہ 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن قریب

نیٹو کی توسیع ترکی کے مفاد میں نہیں ہے: اردوغان

🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کے

عمران خان نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کر لیا

🗓️ 14 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے آزاد کشمیر کے نئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے