?️
کراچی ( سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عمران خان بہت پسند ہیں اور عمران خان ہی پاکستان کو بہتر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کو پورے دس میں سے دس نمبر دیں گی چاہے وہ کچھ بھی کہیں، وہ جو بھی کہیں گے دل سے ہی کہیں گے۔
سونیا حسین نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں شرکت کی جس میں انہوں نے کرکٹرز شعیب اختر، عمران خان، وسیم اختر، شعیب ملک اور عبدالرزاق کی تعریف بھی کی اور بتایا کہ وہ ان سب کی مداح ہیں۔
عمران خان کے علاوہ انہوں نے ملک کے دیگر سیاستدانوں پر بھی تبصرہ کیا، سونیا حسین نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اچھے انسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے لاہور کا نقشہ بدل دیا اس لیے پسند ہیں۔سونیا حسین نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر تنقید سے نمٹنے کے لیے بہترین پالیسی نظر انداز کرنا ہے کیونکہ لوگوں کو سمجھنے میں ابھی وقت لگے گا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں حیرت زدہ ہوں کہ کیا ہمارے ملک میں کہنے کیلئے کیا کوئی اچھی چیز نہیں بچی، لوگ سوشل میڈیا کو ایک کھلونا سمجھتے ہیں کیونکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق وہاں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
انتخابات سے متعلق درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی
?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات سے متعلق درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس قاضی
فروری
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد گرفتار
?️ 2 مئی 2023خیبر پختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے
مئی
دہری شہریت والے نگران وزراء اور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم
?️ 19 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویژن
مئی
پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرناوزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
?️ 10 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے یوسی 48کے اہل علاقہ میں
جنوری
ٹویٹر کی بھی یمنیوں کے ساتھ دشمنی
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:سماجی نیٹ ورک ٹویٹر نے ایک دشمنانہ کارروائی میں یمنی مسلح
اپریل
کیا نیٹو یورپی ممالک کا دفاع کرنے کے قابل ہے ؟
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: یورپی ممالک کے دفاع میں نیٹو کی نا اہلی کا ذکر
جولائی
ایران کی جانب سے یمن کے لیے جنگ بندی اور امن کے اقدام کی حمایت
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: اٹلی وزارت خارجہ برائے یمن اور افغانستان کے خصوصی نمائندے
جولائی
بجلی کی فراہمی رات تک مکمل بحال کردیں گے، خرم دستگیر
?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے
اکتوبر