🗓️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے اہم انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگئے اور پچھتانے لگے تھے۔ کیونکہ جب ہم کسی فلم یا ڈرامے کے لیے کوئی کردار نبھا رہے ہوتے ہیں تو ہمیں اپنی نجی زندگی کو پیچھے چھوڑ دینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ندا یاسر اور اُن کے شوہر یاسر نواز نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ندا سے سوال کیا کہ ’یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندا نے کہا کہ ’بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ اُن کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی۔‘ندا یاسر نے مزید کہا کہ ’بطورِ ہدایت کار یاسر کو کبھی کسی اداکار کے ساتھ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
دوسری جانب یاسر نواز نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔‘یاسر نواز نے کہا کہ ’جب ہم کسی فلم یا ڈرامے کے لیے کوئی کردار نبھا رہے ہوتے ہیں تو ہمیں اپنی نجی زندگی کو پیچھے چھوڑ دینا چاہیے اور میں اسی وجہ سے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے پر خاصا پریشان تھا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے ڈرامے کی اقساط بڑھانے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن میں نے ہاتھ جوڑ کر کہا اگر اقساط کم کرنی ہیں تو بتاؤ، اس میں اضافہ نہیں ہوگا۔‘واضح رہے کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
جامعہ الازہر نے عرب اور اسلامی ممالک سے فلسطین کی حمایت کا مطالبہ کیا
🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:مصر کی جامعہ الازہر جس نے غزہ کی پٹی میں غاصب
اکتوبر
سعودی عرب میں بن سلمان کے انتہا پسندانہ اقدامات کے مخالفین
🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں سماجی اصلاحات پر مبنی سعودی ولی عہد کے
جنوری
مظاہرے کرنے والے سب طلبا دہشت گرد ہیں:ترکی کے صدر
🗓️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک میں احتجاج کرنے والے طلبا کو
فروری
یمنی فوج نے ایک اور امریکی جہاز کو نشانہ بنایا
🗓️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے بحیرہ
جنوری
کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی شروع، بہتر مستقبل کی توقعات
🗓️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے سے معلوم
دسمبر
تل ابیب نے اس سال 29 صہیونیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا
🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: شباک کے اعلان کے مطابق فلسطینیوں نے آج
دسمبر
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
🗓️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں بجلی کی قیمت میں ایک
دسمبر
افغان عوام بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں: وزیر خارجہ
🗓️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ افغان
دسمبر