?️
کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ صنم ماروی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں اور وہ اپنی شادی شدہ زندگی سے بہت خوش ہیں۔
صنم ماروی حال ہی میں نیو ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی ٹوٹنے سمیت گلوکاری پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق بھی کی اور کہا کہ ان کے اہل خانہ نے ان کی شادی کروائی۔
صنم ماروی نے بتایا کہ ان کی دوسری شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد ان کے بچے بھی ان سے چھن گئے، ان کے تینوں بیٹے والد کے ہمراہ لاہور میں رہتے ہیں۔
انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ دوسری شادی ان کی وجہ سے ہی طلاق پر ختم ہوئی، وہ شوہر کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی تھیں۔
ان کے مطابق انہوں نے شادی کو چلانے اور کامیاب بنانے کی کوشش کی، تشدد بھی برداشت کیا لیکن آخر میں انہوں نے مجبور ہوکر شادی کو طلاق پر ختم کیا۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کی مدد سے ہی کامیاب گلوکارہ بنی تھیں، انہوں نے ہی ان کی مدد کی اور انہیں گائوں سے شہر لے آئے۔
صنم ماروی نے بتایا کہ ان کے دوسرے شوہر ان کی خالہ کے بیٹے تھے، پہلے گائوں میں رہتے تھے، پھر انہیں گلوکاری میں لانے کے لیے وہ لاہور منتقل ہوئے۔
گلوکارہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ گلوکارہ بننے اور شہرت حاصل کرنے سے قبل بھی ان کے شوہر کی گرل فرینڈز ہوتی تھیں لیکن اس وقت وہ مجبور تھیں اور کوئی آپشن نہ ہونے کی وجہ سے وہ برداشت کر رہی تھیں۔
صنم ماروی کے مطابق شہرت ملنے، پیسہ آنے اور خود مختار بننے کے بعد انہوں ںے شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات برداشت نہیں کیے اور ان کا تشدد بھی برداشت نہیں کیا، اس وجہ سے انہوں نے ان سے خلع لی۔
انہوں نے بتایا کہ خلع کے بعد ان کے بچوں کی حوالگی کا کیس بھی کافی عرصے تک عدالت میں زیر سماعت رہا لیکن پھر انہوں نے بچوں کو پریشان نہ کرنے کی وجہ سے کیس سے دستبرداری اختیار کی۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اب ان کے تینوں بیٹے والد کے ساتھ لاہور میں رہتے ہیں جب کہ بیٹی ان کے ساتھ ہی رہتی ہیں۔
انہوں نے پروگرام کے دوران اعتراف کیا کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے شادی کرلی تھی اور اب وہ بہتر زندگی گزار رہی ہیں۔
صنم ماروی نے بتایا کہ ان کے شوہر کا نام خبیب ہے اور وہ انتہائی اچھے انسان ہیں، تاہم انہوں نے اس متعلق مزید معلومات نہیں بتائیں۔
گلوکارہ نے اگرچہ تیسری شادی کا اعتراف کیا لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی تیسری شادی کو کتنا عرصہ ہوچکا ہے؟
خیال رہے کہ صنم ماروی کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو 2009 میں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔
ان کے پہلے شوہر کو ایک ایسے وقت میں قتل کیا گیا تھا جب وہ پہلے بچے کی اُمید سے تھیں۔
صنم ماروی نے محض 18 سال کی عمر میں پہلی شادی کی تھی اور پہلے شوہر کے قتل کے چند سال بعد انہوں نے دوسری شادی، حامد خان سے کی، جن سے انہیں تین بیٹے ہیں جو اب والد کے ساتھ رہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
قطر میں زمینی کارروائیوں کے لیے موساد کا منصوبہ
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، جس کا حوالہ دو
ستمبر
پاکستان نے یوکرین کو دفاعی آلات کی فراہمی کی منظوری نہیں دی
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے آج اسلام
فروری
چیف جسٹس کی سندھ حکومت پر شدید تنقید
?️ 14 جون 2021کراچی ( سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے کراچی کے مسائل سے
جون
پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش کی حمایت کرے گی، بلاول بھٹو زرداری
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا
مئی
کاظمی قمی کا ایران میں افغان تاجروں کے بینکنگ مسائل کے حل پر زور
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی
اگست
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: عدالت کا پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک جمع کرانے کا حکم
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات میں کمی کے
مئی
خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں، اُس کا ثبوت دیں گے۔ خواجہ آصف
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
مئی
نام نہاد جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی مغربی دنیا میں انسانی حقوق کی پامالیاں
?️ 16 جولائی 2021(سچ خبریں) مسلم دنیا میں مغرب کے بت کو پوجنے والوں کی
جولائی