?️
کراچی: (سچ خبریں) اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بے رحمانہ قتل پر شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مجرم کو سزا دینے کی اپیل کی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ایک شخص نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر انھیں دو گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہوگیا۔
ثنا کی والدہ کی مدعیت میں درج مقدمے کے بعد، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر حیات کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد پولیس کے سربراہ کے مطابق، ملزم عمر حیات بھی ایک ٹک ٹاکر ہے جو ثنا سے دوستی کا خواہشمند تھا، تاہم ثنا کے بار بار انکار پر اُس نے یہ سفاکانہ قدم اٹھایا۔
شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی معروف فنکاروں نے اس واقعے پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔
اداکارہ ماورا حسین نے اس دل خراش واقعے پر دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ڈراما انڈسٹری اور فلمیں جب زبردستی کے رشتوں، جنونی محبت اور ’نہ‘ کو رومانی انداز میں دکھاتی ہیں تو وہ نوجوان ذہنوں میں زہر گھولتی ہیں، پھر جب کوئی لڑکی انکار کرتی ہے، تو لڑکے اسے اپنی انا کی توہین سمجھتے ہیں، کیونکہ ہم نے انہیں کہانیوں میں سکھایا ہے کہ ’نہیں‘ کا مطلب ’ہاں‘ ہوتا ہے۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ قتل صرف ایک فرد کا جرم نہیں بلکہ اس معاشرتی سوچ کا نتیجہ ہے جسے برسوں سے ہم نے پروان چڑھایا ہے، اگر ہم زہریلے رشتوں کو محبت کے رنگ میں پیش کرنا بند نہ کریں، تو ایسے سانحات بار بار ہوتے رہیں گے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اس واقعے کی مذمت کی، انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اگر ہم نے قاتل کو سزا نہ دی تو یہ سلسلہ کبھی نہیں رکے گا، اس کا چہرہ سامنے لائیں اور اسے عبرت کا نشان بنائیں۔
اداکارہ مایا علی نے اس واقعے کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ غیرت کے نام پر ظلم کی ایک اور المناک کڑی ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ دل ٹوٹ گیا ہے، ایک معصوم لڑکی جو صرف ’نہ‘ کہنے کی جرئت رکھتی تھی، اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، یہ کس قسم کی غیرت ہے جو جان لینے کو حق سمجھتی ہے؟ میں ثنا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔
اداکارہ سجل علی نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک لڑکی نے صرف ’نہیں‘ کہا اور اسے قتل کر دیا گیا، ہم کس بےحس معاشرے میں رہ رہے ہیں؟ ہمیں سیکھنا ہوگا کہ دوسروں کی حدود اور جذبات کا احترام کیسے کیا جاتا ہے۔
درِفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا کہ جب ایک عورت انکار کرتی ہے تو بہت سے مرد بے نقاب ہو جاتے ہیں، اُن کا پیار غصے میں اور اُن کی عزت ملکیت میں بدل جاتی ہے، یہ واقعہ اس زہریلی سوچ کا عکس ہے جو مرد کو عزت نہیں بلکہ کنٹرول کرنا سکھاتی ہے۔
اداکارہ ایمن سلیم نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کل ہی میں نے بات کی تھی کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے کس طرح تشدد کو رومانوی بناتے ہیں اور آج، ایک نوجوان لڑکی کو صرف ’نہ‘ کہنے کی وجہ سے قتل کر دیا گیا، یہی وہ مسئلہ ہے جس کی طرف میں اشارہ کررہی تھی۔
اداکار و گلوکار فرحان سعید نے انسٹاگرام پر اپیل کی کہ مجرم کو سخت سزا دی جائے تاکہ وہ دوسروں کے لیے نشانِ عبرت بنے۔
انہوں نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ ثنا یوسف کے والدین کس اذیت سے گزررہے ہوں گے۔
اداکارہ عائشہ عمر نے لکھا کہ اس واقعے پر گہرا دکھ ہے، الفاظ نہیں مل رہے، ایک لڑکی کو صرف ’نہ‘ کہنے پر قتل کر دیا گیا، اللہ تعالیٰ اس کے اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے۔
اداکارہ عینا آصف جو ماضی میں ثنا یوسف کے ساتھ کام کرچکی ہیں نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک المناک سانحہ قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
الاقصی طوفان آپریشن کو انجام دینے کی وجہ؛ حماس کا بیان
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک نوٹ شائع کیا
جنوری
یمن کی ناکہ بندی اور پابندیاں جنگ بندی کی توسیع میں رکاوٹ
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات کی حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے
جولائی
ٹینکوں ، توپوں کی ریل کے ذریعے ترسیل، مقبوضہ کشمیر میں تعمیر و ترقی کے بھارتی دعوے بے نقاب
?️ 18 دسمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
امریکہ یوکرین میں جنگ کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے:چینی میڈیا
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:چینی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین اور روس کے
مارچ
قرآن کی بے حرمتی پر خاموشی اسلام دشمنوں کا ساتھ دینا ہے:عراقی مفتی کے مشیر
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے مفتی اعظم کے مشیر نے قرآن مجید کی بے
جنوری
فلسطینیوں پر صیہونی حملوں کے بارے میں بن سلمان کا بیان
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد نے ترکی کے صدر کے
ستمبر
مولانا فضل الرحمان کی حماس کے رہنماؤں اور شہید اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ سے ملاقات
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر
اگست
ایلون مسک: میں مستقبل میں سیاست میں بہت کم رہوں گا
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ارب پتی اتحادی ایلون مسک
مئی