?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنا نام کمانے والی اداکارہ صبا قمر طبیعت کی ناسازی ہے جس کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ بیمار ہیں ان کی تصویر دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئےہیں۔
انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ بیمار ہیں، اداکارہ نے ڈِرپ لگے لاغر چہرے کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے بتایا کہ وہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئی ہیں جس کے باعث دوائیوں پر گزارا کر رہی ہیں۔
صبا قمر کی دوائیوں اور ڈرپ لگے تصویر دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور بڑی تعداد میں پرستار ان سے طبیعت کے حوالے سے سوال کرنے لگے۔خیال رہے کہ صبا قمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں، اور وہ بھارت میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔
صبا قمر نے اپنی شادی کے حوالے سے ایک بار پھر تمام تر سوالوں پر اظہارِ خیال کردیا۔صبا قمر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر پرستاروں سے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔اداکارہ نے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ جب صحیح وقت آئے گا تو وہ شادی کر لیں گی۔
اسی سیشن کے دوران انہیں ایک مداح نے شادی کی پیشکش بھی کردی، مداح نے شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آپ 50 برس کی بھی ہوجائیں تو میں آپ سے شادی کرنے پر راضی ہوں کیونکہ آپ خوبصورت دل رکھتی ہیں۔اس شادی کی پیشکش کو اداکارہ نے مداح کی ذَرَّہ نَوازی قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان میں کچھ سال بعد بیویاں بدل جاتی ہیں، سعیدہ امتیاز
?️ 24 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے مبہم
جنوری
اسرائیل بچوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے:ترکی کے صدر
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اسرائیل
نومبر
یمنی میزائلوں کے سامنے سعودی نیٹو کی کمزوری
?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک فوجی ذریعے کے مطابق سعودی عرب اور
اپریل
روس کا ایران کے خلاف فوجی اقدامات کے بارے میں انتباہ
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے ایران کے جوہری معاملے کے فوجی
اپریل
کیا ہندوستان امریکہ کی طرف جار ہا ہے اور مشرق وسطیٰ سے الگ ہو رہا ہے؟
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ مائع گیس (LPG) کے لیے طویل
نومبر
ٹی ایل پی سے معاہدے سے متعلق مجھے بالکل علم نہیں: شیخ رشید
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے ٹی ایل
نومبر
کرسیاں مارنا، مائیک اکھاڑنا، لڑنا جھگڑنا احتجاج نہیں۔ اعظم نذیر تارڑ
?️ 7 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر
جولائی
موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ میں متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ
?️ 9 نومبر 2021گلاسکو (سچ خبریں) موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں دنیا بھر پاکستان کی
نومبر