صبا قمر کا سانحہ مری پر دکھ کا ظہار

صبا قمر کا سانحہ مری پر دکھ کا ظہار

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کسانحہ مری پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سانحۂ مری کی تصاویر دیکھ کر اُن کا دل اُداس ہے۔انہوں نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا۔’میری دعائیں ان خاندانوں کے لیے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مری کی تصاویر دیکھ کر دل اُداس ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میری دعائیں ان خاندانوں کے لیے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔‘صبا قمر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’انتہائی سخت موسمی حالات میں سفر کرنے سے پہلے براہِ کرم ٹریول ایڈوائزری چیک کریں۔

واضح رہے کہ ملکۂ کوہسار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، پنڈی، مردان اور کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو طوفانی برف باری میں موت نے آغوش میں لے لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ برف میں گاڑی کا سائلنسر دھنس جائے تو گاڑی میں زہریلی گیس کاربن مونو آکسائیڈ پھیل سکتی ہے، جس کی کوئی بو نہیں ہوتی، مری میں اموات کا سبب ممکنہ طور پر یہی گیس بنی ہے۔اس سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے، مری میں جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

مشہور خبریں۔

کرگل ہل کونسل کے انتخابی نتائج مودی حکومت کے 5اگست کے فیصلے کے خلاف ریفرنڈم ہیں

🗓️ 9 اکتوبر 2023کرگل: (سچ خبریں) نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے کرگل ہل کونسل

صیہونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ

🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کو آگے

نوشکی اور پنجگور میں ہوئے حملے پر وزیر داخلہ کا رد عمل سامنے آگیا

🗓️ 3 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوشکی اور

مسئلہ فلسطین صرف غزہ تک محدود نہیں

🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے آج ریاض میں عرب اور

یورپی یونین کا وسیع بجٹ

🗓️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ اور اس یونین کے رکن ممالک نے اگلے سال

وزیر اعظم ایک بار پھر عوام سے براہ راست رابطہ کریں گے

🗓️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون

انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف

🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے شائقین کی بڑی پریشانی کو

مقدمات کے فیصلوں اور ٹرائل میں تاخیر کی وجہ سے نیب ترامیم کی گئیں، وزیرقانون

🗓️ 10 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے