’شیر‘ کی آخری قسط کا سنیما میں شاندار پریمیئر

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول ڈراما سیریل ’شیر‘ کی آخری قسط گزشتہ روز سینما میں پیش کی گئی، جس میں ڈرامے کی کاسٹ کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کی دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ڈراما سیریل ’شیر‘ کا آغاز مئی میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہوا تھا اور اس نے پہلی قسط سے ہی ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کی، جس میں مرکزی کردار دانش تیمور اور سارہ خان نے نبھائے۔

ڈرامے کی اختتامی قسط کی نمائش ایک جشن سے کم نہیں تھی، جس میں انڈسٹری کے کئی بڑے ناموں نے بھی شرکت کی۔

’شیر‘ ایک خاندانی اور انتقام کی کہانی ہے، جس نے اپنی پرکشش کہانی، شاندار اداکاری اور احسن طالش کی ہدایت کے ذریعے ناظرین کو مکمل طور پر مسحور کر دیا۔

اختتامی قسط دیکھنے کے لیے سارہ خان شوہر فلک شبیر کے ساتھ پہنچیں، جب کہ دانش تیمور اہلیہ عائزہ خان کے ہمراہ موجود تھے۔

ایونٹ میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، فیصل قریشی، اعجاز اسلم، حریم فاروق، عفان وحید، علی رحمٰن خان، یاسر حسین، فیضان شیخ اور نبیل ظفر سمیت دیگر معروف شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

پریمیئر کے بعد انسٹاگرام پر سارہ خان نے اپنے پروڈیوسر، ہدایتکار اور پوری کاسٹ کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ڈرامے کے سیٹ پر کام کرنا ان کے لیے گھر جیسا محسوس ہوا۔

انہوں نے شوہر فلک شبیر کو اپنا سب سے بڑا سپورٹ سسٹم قرار دیا اور مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جن کی وجہ سے ’شیر‘ کامیاب ہوا۔

شیر کو اے آر وائی ڈیجیٹل پر مئی 2025 سے نشر کیا جا رہا ہے، اس کی پہلی قسط 21 مئی کو نشر ہوئی تھی جب کہ 2 اکتوبر 2025 کو آخری اور 39 ویں قسط نشر کی گئی۔

ہدایت کار احسن طالش کے ڈرامے کی کہانی زنجبیل عاصم نے لکھی تھی جب کہ اس میں دانش تیمور، سارہ خان، نبیل ظفر، ارجمند رحیم، سنیتا مارشل، فیضان شیخ، نادیہ افگن و دیگر نے شاندار اداکاری کی۔

مشہور خبریں۔

عراق سے امریکی فوجی انخلا کے بارے میں امریکی صدر اور عراقی وزیر اعظم کا مشترکہ بیان

?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی صدر اور عراقی وزیر اعظم نے اپنی ملاقات کے اختتام

غزہ کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی خطرناک حکمت عملی

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:چند گھنٹے پہلے کچھ علاقائی میڈیا کے میڈیا کے مطابق امریکہ

کورونا: صورتحال خطرناک،  مزید 148 افراد انتقال کر گئے

?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہے اور  کورونا

ترکی کے استنبول ہوائی اڈے پر امریکی سفارتکار گرفتار

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی حکام نے استنبول کے ہوائی اڈے پر امریکی قونصلر

جاپان کی امریکہ کے ساتھ دفاعی رہنما اصولوں پر نظرثانی

?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:جاپان اگلے ماہ Fumio Kishida کے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکہ

25000 برطانوی ایمبولینس عملہ کی ہڑتال

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں تقریباً 25000 ایمبولینس کے عملے نے اپنی کم تنخواہوں

2023 کی سب سے بااثر شخصیت

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: ایک عرب نیوز ایجنسی نے ایک سروے کر کے 2023

سری لنکا کے سابق صدر بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

?️ 22 اگست 2025سری لنکا کے سابق صدر بدعنوانی کے الزام میں گرفتار سری لنکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے