شوٹنگ کے دوران دو اداکارائیں لڑ پڑیں، ایک دوسرے کو جوتے دے مارے، سمیع خان

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہےکہ کچھ عرصہ قبل ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران دو معروف اداکارائیں آپس میں لڑیں، جنہوں نے ایک دوسرے کو جوتے بھی دے مارے۔

سمیع خان نے حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کوئی مانے یا نہ مانے پاکستان کے تمام اداکاراؤں میں ایک شاہ رخ خان چھپا ہوتا ہے، وہ ان جیسا بننا چاہتے ہیں اور ان کے انداز کو کسی نہ کسی حد تک کاپی کر رہے ہوتے ہیں۔

ان کے مطابق چوں کہ ہم سب بولی وڈ اور شاہ رخ خان جیسے اداکاروں کو دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں تو ان کی اداکاری سے کسی حد تک متاثر بھی ہوتے ہیں۔

پروگرام کے دوران ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے سمیع خان نے بتایا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران دو اداکارائیں آپس میں لڑ پڑیں، جنہوں نے ایک دوسرے پر ہاتھ بھی اٹھایا۔

سمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی شوٹنگ آزاد کشمیر میں جاری تھی اور وہ وقفے کے دوران میک اپ روم میں بیٹھے تھے کہ ایک اداکارہ دوڑتی ہوئی ان کے پاس آئیں اور کہنے لگیں انہیں جو سمجھ آیا، انہوں نے وہ کردیا۔

اداکار کے مطابق اس وقت وہ کسی سے فون پر بات کر رہے تھے لیکن وہ اداکارہ کی بات سن کر پریشان ہوگئے، کچھ دیر بعد دوسری خاتون بھی دروازے کو تیزی سے دھکا دے کر میک اپ روم میں داخل ہوئیں اور وہیں جھگڑا شروع ہوگیا۔

سمیع خان نے بتایا کہ وہ تب بھی فون پر بات کر رہے تھے اور پھر بعد میں میک اپ روم میں داخل ہونے والی اداکارہ کو دور سے جوتا دے مارا، جس پر وہ کمرے سے باہر چلے گئے اور کچھ دیر میں فون بند کرکے واپس آئے اور پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟

اداکار کا کہنا تھا کہ دونوں اداکاراؤں کے جھگڑے کے وقت تمام افراد شوٹنگ سیٹ پر موجود تھے، پروڈیوسر و ہدایت کار بھی وہیں تھے جب کہ میک اپ آرٹسٹ سمیت دوسرا عملہ بھی اداکاراؤں کو دیکھتا رہا۔

ان کے مطابق انہیں بتایا گیا کہ شوٹنگ کےدوران ایک اداکارہ نے دوسری اداکارہ کو تھپڑ مارا تھا، جس پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور دونوں نے ایک دوسرے کے اوپر جوتے بھی پھینکے۔

سمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں ایک اداکارہ مرکزی جب کہ دوسری اداکارہ سیکنڈ لیڈ کردار ادا کر رہی تھیں لیکن دونوں کے جھگڑے نے شوٹنگ سیٹ کا ماحول خراب کردیا۔

اگرچہ سمیع خان نے دو معروف اداکاراؤں کے درمیان شوٹنگ سیٹ پر جھگڑے کی بات بتائی، تاہم انہوں نے کسی بھی اداکارہ کا نام نہیں لیا اور نہ ہی ڈرامے کا نام بتایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ آپس میں لڑنے والی دونوں اداکارائیں نوجوان تھیں اور ہم عمر ہونے کے باوجود اس وقت کی معروف اداکارائیں بھی ہیں۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کی فوج کو برطانیہ کی 304 ملین ڈالر کی امداد

🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:     گارڈین اخبار نے اعلان کیا کہ برطانوی وزیر اعظم

پنجاب میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین، اقلیتوں کی مخصوص نشستیں معطل

🗓️ 10 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور

صالح العروری کا قتل صیہونی حکومت کے لئے مہنگا پڑا

🗓️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:۲ جنوری کو المشرافیہ کے محلے میں لبنان میں حماس کے

اردگان کا استنبول کو دوبارہ فتح کرنے کا خواب

🗓️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:ان دنوں تمام ترک میڈیا اس معاملے پر بات کر رہا

پاکستان نے سعودی عرب کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

🗓️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا

فوجی بغاوت کے بعد گیبون کی امداد روکنے کا منصوبہ

🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ جب تک

صیہونیوں کے تعلقات بحال کروانے کا امریکی مقصد؛امریکی عہدیدار کی زبانی

🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ صیہونی

پیرکو افغانستان کے پڑوسیوں کا ابتدائی اجلاس

🗓️ 27 مئی 2022سچ خبریں:  تاجکستان، ایران، روس، چین، بھارت، ازبکستان، کرغزستان، ترکمانستان اور قازقستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے