شوبز میں طرفداری ہے اقربا پروری نہیں، سونیا حسین

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کسی حد تک طرفداری یعنی فیورٹزم تو موجود ہے لیکن اقربا پروری نہیں۔

سونیا حسین نے حال ہی میں 365 نیوز کے شو میں شرکت کی، جہاں اشنا شاہ نے ان سے سوال کیا کہ وہ نئے آنے والے اداکاروں کو کیا مشورہ دیں گی؟

اس پر سونیا حسین نے کہا کہ شوبز میں آنے والے بہت سارے لوگ بہانے بنا رہے ہوتے ہیں، وہ مختلف دعوے بھی کر رہے ہوتے ہیں، جن میں کوئی سچائی نہیں ہوتی۔

ان کے مطابق بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں گوری رنگت وغیرہ کو ترجیح دی جاتی ہے، اس لیے دوسروں کو آگے نہیں آنے دیا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کا تعلق کسی شوبز گھرانے سے نہیں، اس لیے انہیں آگے بڑھنے نہیں دیا جاتا اور انہیں کام کے مواقع نہیں ملتے۔

سونیا حسین کے مطابق ایسے لوگ کہتے ہیں کہ شوبز انڈسٹری میں نیپوٹزم ہے اور اسی طرح کی دوسری باتیں بھی سننے کو ملتی ہیں لیکن درحقیقت ایسا کچھ بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق کرتی ہیں کہ شوبز انڈسٹری میں فیورٹزم موجود ہے، لوگ اپنے پسندیدہ افراد کو آگے آنے کے مواقع دیتے ہیں اور طرفداری کرتے ہیں لیکن نیپوٹزم شوبز میں موجود نہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لیکن نیپوٹزم اور فیورٹزم کو بہانا بنانے والے افراد کو یہ جاننا چاہیے اور یاد رکھنا چاہیے کہ اگر ان میں ٹیلنٹ موجود ہے اور انہیں کام آتا ہے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت انہیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔

سونیا حسین کے مطابق جو لوگ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں اور دوسروں کو کاپی کرنے کی کوشش نہیں کرتے، وہ یہ نہیں دیکھتے کہ دوسرے کیا کر رہے ہیں، وہ اپنے مقصد پر قائم رہتے ہیں، انہیں کامیابی ملتی ہے اور نئے اداکاروں کو بھی یہی بات ذہن میں رکھنی چاہیے۔

اسی شو میں سونیا حسین نے بتایا کہ انہوں نے 16 سال کی عمر میں ”دریچہ“ ڈرامے سے اداکاری کا آغاز کیا، ان کے ساتھ یاسر حسین نے بھی اسی ڈرامے سے ٹی وی پر کام کا آغاز کیا تھا۔

سونیا حسین نے انکشاف کیا کہ انہیں پہلے اشتہار کی مد میں ایک لاکھ روپے دیے گئے تھے، کیوں کہ ان کے بال بڑے تھے اور انہوں نے پہلا اشتہار بالوں کے حوالے سے کیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پیدائش اور پرورش سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہی ہوئی، ان کے آباؤ و اجداد کا تعلق متحدہ ہندوستان سے تھا، تقسیم کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوئے اور وہ گھر میں اردو زبان بولتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے مغربی کنارے کی صورت حال کے زوال کے

وزیراعظم کی روسی، ترکیہ، تاجکستان اور کرغزستان کے صدور سے ملاقاتیں

?️ 12 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے شہر اشک

پاکستان میں جو محبت اور خلوص ملا ہمشہ یاد رہے گا۔ ایرانی صدر کی ایاز صادق سے گفتگو

?️ 3 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایرانی صدر

دسمبر میں پاکستان کی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ

?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی برآمدات دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر

ترکی نے ہالک بینک کے کیس کے حل کے لیے ۱۰۰ ملین ڈالر کی پیشکش کی

?️ 9 اکتوبر 2025ترکی نے ہالک بینک کے کیس کے حل کے لیے ۱۰۰ ملین

میں نے استعفیٰ اپنی مرضی سے دیا:فردوس عاشق

?️ 7 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق

جنگ نہ کریں تو کیا ہوگا؟صیہونی وزیر اعظم کا اعتراف

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ اگر ہم جنگ

14 سال سے صوبہ سندھ کو ڈاکو چلا رہے ہیں

?️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وفاقی وزیر برائے منصوبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے