شفقت چیمہ کو فالج ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبر جھوٹی ہے

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں میں ولن کے کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والے سینیئر اداکار شفقت چیمہ کو فالج کا اٹیک ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبر جھوٹی ہے۔

ایک روز قبل متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز اور ٹی وی چینلز نے یہ خبر شائع کی تھی کہ شفقت چیمہ کے دماغ کی شریان میں خون جم گیا، جس باعث وہ قومہ میں چلے گئے۔

خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شفقت چیمہ کو پہلے بھی دماغی شریانوں کا مسئلہ ہوا تھا، اب ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہونے پر انہیں لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شفقت چیمہ دماغی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے کوما میں چلے گئے۔

لیکن ان کے بیٹے نے والد کو فالج ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبر کو جھوٹا قرار دیا۔

شفقت چیمہ کے بیٹے شہریار چیمہ نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے والد کو فالج ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو نمونیہ بخار کی شکایت تھی، جس وجہ سے وہ انہیں مقامی ہسپتال لے گئے تھے لیکن اب وہ گھر پر ہیں اور ان کے والد کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

شہریار چیمہ نے اس سے قبل ویڈیو پیغام بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے والد کے فالج ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں بھی بتایا کہ انہوں نے والد کو نمونیہ کی شکایت کی وجہ سے نجی ہسپتال میں عارضی طور پر داخل کروایا لیکن اب وہ گھر پر ہیں اور ان کی صحت بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔

شفقت چیمہ کی عمر 62 سال سے زائد ہے اور وہ 500 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

مدرسے سے تعلیم یافتہ شفقت چیمہ حافظ قرآن بھی ہیں جب کہ ان کے والد بھی دینی عالم تھے۔

انہوں نے پنجابی فلموں میں ولن کے کرداروں سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے زیادہ تر پنجابی فلموں میں ہی غنڈے کے کردار ادا کیے، تاہم بعد ازاں اردو میں بننے والی فلموں میں بھی وہ ولن کے طور پر نظر آئے۔

جدید پاکستانی فلموں میں شفقت چیمہ کو انتہائی کم دیکھا گیا، اگر انہیں کسی نئی فلم میں کاسٹ بھی کیا گیا تو انہیں مختصر کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

ہم چین روس تعلقات کو نہیں روک سکتے:امریکی انٹیلی جنس

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے قومی انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے ایک تقریر میں

امریکی میڈیا کی نظر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں ناکامی کی وجہ

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ

افریقہ میں فرانس کا آخری قلعہ کیسے فتح ہوا؟

?️ 29 اگست 2023نائجریا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ

ہیگ کی عدالت کا چ کی مذمت کرتے ہوئے نیا حکم جاری 

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی عدالت انصاف آج بدھ کے روز غزہ پٹی پر

بھارت کا امریکہ کے ساتھ ایک اہم معاہدہ

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:ہندوستان اور امریکہ نے اہم فوجی معاہدوں پر پیشرفت کا اعلان

امریکہ اور اسرائیل خلیج میں جنگ کو اقتصادی فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں

?️ 2 نومبر 2025امریکہ اور اسرائیل خلیج میں جنگ کو اقتصادی فائدے کے لیے استعمال

کراچی کی مخدوش عمارتیں گرانے کیلئے فوری وسائل دستیاب نہیں۔ وزیر بلدیات

?️ 18 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ

پاکستان کی دونوں جانب انتہا پسند ریاستیں ہیں

?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے