شرم کا مقام ہے، شلوار قمیض پہننے پر ہوٹل میں داخلہ نہ دینے پر شوبز شخصیات کا رد عمل

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی کے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے شلوار قمیض پہنے افراد کو ہوٹل میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کی خبر پر شوبز شخصیات نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی لباس پہننے والوں کے ساتھ ایسا رویہ شرمناک ہے۔

ایک روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ شلوار قمیض پہننے پر ہوٹل میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر متاثرہ شہری ایڈوکیٹ عبدالطیف بلوچ نے کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں واقع ریسٹورنٹ کے خلاف کنزیومر کورٹ سے رجوع کرلیا۔

متاثرہ شہری نے دعویٰ کیا کہ وہ 18 مئی کو اپنے دوستوں کے ہمراہ شلوار قمیض پہن کر ہوٹل میں کھانا کھانے گئے لیکن انتظامیہ نے انہیں کپڑوں کی وجہ سے اندر جانے نہ دیا اور کہا کہ شلوار قمیض غریبوں کا لباس ہے، ہم پینڈو لوگوں کو کھانا نہیں دیتے۔

مذکورہ خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات نے ہوٹل انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شلوار قمیض پہننے والوں کو ہوٹل میں داخل نہ ہونے کی اجازت نہ دینا شرم ناک ہے۔

اداکار یاسر حسین نے خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ شلوار قمیض کے ساتھ کچھ زیادہ ہی بدتمیزی ہو رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بہت سارے کلبز اور فائن ڈائن ریسٹورنٹ میں یہ معاملہ شروع ہوگیا ہے، شلوار قمیض کا بھی اردو زبان والا حال کریں گے، ہر کوئی انگریز بننا چاہتا ہے۔

مشی خان نے بھی واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے اپنی ویڈیو میں شلوار قمیض پہنے افراد کو ہوٹل میں داخل نہ ہونے کی اجازت دینے کے واقعے کو شرم ناک قرار دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ شرم کا مقام ہے کہ قومی لباس پہننے والے افراد کو ہوٹل میں داخل نہ ہونے دیا، ان کی تذلیل کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ انگریز بننا چاہتے ہیں، شلوار قمیض جیسے لباس کو غریبوں کا لباس قرار دے کر اس سے نفرت کرنے لگے ہیں جب کہ تنگ جینز، شارٹس اور دوسرے مختصر لباس کو عزت دی جاتی ہے، اسے اہم سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے طنز کی کہ کراچی کے ڈی ایچ اے میں ہوٹل تھا، سوئٹزرلینڈ میں نہیں تھا، قومی لباس پہننے والوں کے ساتھ شرمناک رویہ اختیار کیا گیا۔

مشی خان نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ مذکورہ ہوٹل کا نام معلوم کریں گی، اس کے بعد وہ مداحوں کو بھی اس سے آگاہ کریں گی۔

مشہور خبریں۔

 اسرائیلی فوج قاتل نازیوں پر مشتمل ہے:  حماس اہلکار

?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاس لیڈر کے رکن حسام بدران

قطری نوجوانوں نے صیہونی کمپنی کے بائیکاٹ کا کیا مطالبہ

?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: مرکزاطلاعات فلسطین نے ٹویٹ کیا کہ ہم اس تعاون کی مخالفت

عید الاضحیٰ پر عوام کیلئے بڑا ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی اعلان

?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف عیدالاضحیٰ پر عوام کو بڑا

وزیراعظم نے پاکستان کو افغانستان کے حالات کا ذمہ دارٹھہرانا مایوس کن قرار دیا

?️ 16 جولائی 2021تاشقند(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان امن کیلئے

وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں فوج کے دوجوان شہید ہو گئے

?️ 3 اگست 2021خیبر پختوانخواہ(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع جنوبی اور شمالی وزیرستان کے

صیہونیوں کا دمشق پر فضائی اور میزائل حملہ

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے دمشق کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کا

چین روس فوجی مشقوں کے مقاصد

?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ چین اور روس

لبنان کے خلاف صیہونیوں کے وحشیانہ حملے جاری

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: جنوبی لبنان میں موجود المیادین نیوز چینل کے رپورٹر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے