?️
ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اداکار اور بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم بنٹی اور ببلی 2 میں اسٹار اداکار ابھیشیک بچن کی جگہ پر اداکاری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں کام کرنے سے خون خرابا نہ ہوتو وہ کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔
سیف علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے فلم میں کردار سے متعلق پروڈیوسر کو جواب دیا تھا کہ فلم میں کام کرنے سے خون خرابا نہ ہو تو وہ کام کرنے کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم بنٹی اور ببلی سیریز کی دوسری فلم بنٹی اور ببلی 2 ایک روز قبل ریلیز ہوئی، جس کے بارے میں کہیں مثبت تو کہیں منفی تبصروں کا سامنا ہے۔
پہلی فلم میں ابھیشیک بچن اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ دوسری فلم میں رانی تو اپنی جگہ موجود تھیں تاہم ابھیشیک کی جگہ سیف علی خان نے لے لی۔ اس حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران سیف علی خان نے بتایا ’مجھے آدیتیا چوپڑا کی کال آئی، انہوں نے پوچھا کہ کیا آپ کو وہ کردار نبھانے میں کوئی پریشانی تو نہیں ہوگی تو پہلے ہی کوئی اور اسٹار نبھا چکا ہے؟ وہ اس کردار کے لیے بہتر ہے، لیکن کچھ وجوہات کی بنا کر پر اس کے ساتھ فلم میں بات آگے نہیں بڑھ سکی۔‘
سیف علی خان نے بتایا کہ ’میں نے آدیتیا چوپڑا کو جواب دیا کہ ’میرے پاس فلم ہم تم بھی اسی طرح آئی تھی، یہ ہوتا ہے۔ جب تک سب کچھ واضح ہے اور اس معاملے میں کوئی خون خرابہ نہیں اور نہ ہی کوئی تنازع ہے، تو مجھے بھی یہ کردار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘
مداحوں کی جانب سے فلم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ جب انہیں پتہ چلا کہ اس فلم میں ابھیشیک بچن نہیں بلکہ سیف علی خان ہیں تو اس کے بعد سے ہی اس فلم سے ان کا دل خراب ہوگیا تھا۔ دوسری جانب اس حوالے سے فلم کی مرکزی اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ موازنہ ایک ایسی چیز ہے جو لوگ کرتا ہیں، لہٰذا کہنے کو کوئی ایسا نکتہ نہیں کہ لوگوں کو موازنہ نہیں کرنا چاہیے۔‘


مشہور خبریں۔
طالبان کسی ملک سے اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی بھیک نہیں مانگے گا
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ویڈیو پیغام میں
جون
فواد چوہدری کا مریم نواز کو اہم مشورہ
?️ 18 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم
فروری
مصر کے صدارتی انتخابات کے لیے عبدالفتاح السیسی امیدوار
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبدالفتاح السیسی نے دسمبر میں ہونے والے اگلے صدارتی انتخابات کے
اکتوبر
فیس بک کا حفاظتی اقدامات میں اضافہ کرنے کا اعلان
?️ 15 اکتوبر 2021نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اہم
اکتوبر
غزہ کے سلسلے میں سعودی وزیر خارجہ کا موقف کیا ہے؟
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر
جولائی
اسرائیل کے خلاف یمن کی بحری ناکہ بندی کے چوتھے مرحلے کی تفصیلات؛ قبضہ کرنے والوں کے لیے ایک پرخطر مرحلہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں : صیہونی حکومت کے خلاف بحری ناکہ بندی کا چوتھا
جولائی
ایلون مسک کی بائیڈن پر کڑی تنقید، وجہ؟
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: ایلون مسک نے X سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام
فروری
ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا رد عمل
?️ 7 جون 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی فوجی جارحیت پر
جون