سیالکوٹ واقعہ پر مہوش حیات کا وزیر اعظم سے اہم مطالبہ

مہوش حیات کی تصویرپر ہزاروں لائکس اور کمنٹس

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے سیالکوٹ واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے اہم مطالبہ کردیا انہوں نے کہا کہ ’ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ  آپ اس سفاکیت کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ’میرے پاس جذبات کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ کافی نہیں ہیں۔مہوش حیات نے کہا کہ ’بحیثیت قوم ہمارا سر شرم سے جھک جانا چاہیے۔‘اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا ہم واقعی ایک ایسے ملک میں رہنا چاہتے ہیں جہاں ہجوم کی حکمرانی معمول ہے؟

اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ  آپ اس سفاکیت کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی گئی تھی۔

مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔عثمان بزدار نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

?️ 17 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے

اس طرح آواز جوڑ کر آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت کر لیں گے؟

?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا عمران خان کی نئی آڈیو سے

رانا شمیم کیس پرشریف فیملی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے: فواد چوہدری

?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب

پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کا مستقبل روشن ہے ، اسحاق ڈار

?️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے

کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم

?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر پر

60,000 فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد; ٹرمپ غزہ کے لوگوں کی مدد کیوں کرناچاہتا ہے ؟

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں عوامی

سینیٹ اجلاس کی کہانی

?️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹ نے الیکشن ایکٹ (ترمیمی) بل 2022 اور قومی احتساب

یمن نے اسرائیلی ہوائی اڈوں پر نیویگیشن کے بارے میں حتمی انتباہ جاری کیا

?️ 6 مئی 2025سخ خبریں: یمن میں انسانی ہمدردی کے آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر نے سول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے