?️
سوات: (سچ خبریں) دریائے سوات میں مدد کے منتظر، بے بسی کی تصویر بنے ایک ہی خاندان کے 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، جس پر پاکستان کے تمام شہری انتہائی غمزدہ ہیں۔
جمعے کے روز سوات میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب سیالکوٹ اور مردان سے تعلق رکھنے والا ایک ہی خاندان مینگورہ بائی پاس کے قریب دریا کے کنارے سیر و تفریح کے لیے موجود تھا کہ اچانک آنے والے سیلابی ریلے کی زد میں آ گیا اور 18 افراد بہہ گئے۔
اس دل دہلا دینے والے واقعے پر پوری قوم افسردہ ہے اور سب کے دل میں یہی سوال ہے کہ دو گھنٹے تک مدد کے منتظر ان سیاحوں کی امداد کے لیے انتظامیہ نے کچھ کیوں نہیں کیا؟
اس سانحے نے شوبز ستاروں کو بھی غمزدہ کر دیا ہے اور ان کی جانب سے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اس دل دہلا دینے والے سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا منظر تھا، جب ایک خاندان بے بسی کی تصویر بنا، مدد کا انتظار کرتا رہا اور سیلاب کی لہریں انہیں بہا کر لے گئیں۔
انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ یہ کیسا نظام ہے جس میں انسان مرتے رہتے ہیں اور مدد نہیں پہنچتی۔
زارا نور عباس نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ان کا دل اس دلخراش واقعے پر بے حد افسردہ ہے اور ساتھ ہی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت کی بھی دعا کی۔
اداکارہ صبور علی نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اسٹیڈیم کی پچ کو خشک کرنے کے لیے تو پہنچ جاتا ہے، مگر لوگوں کی جان بچانے کے لیے نہیں۔
اداکار نعمان اعجاز نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سہولتیں تھیں، مگر صرف خاصوں کے لیے، ایک خاندان مدد کو بلاتا رہا، تباہ حال ملک۔
گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ اس سانحے پر گہرے دکھ میں مبتلا ہوں اور متاثرہ تمام افراد کے لیے دل سے دعا گو ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ ہمیں اس ملک میں ایسے نظام کی ضرورت ہے جو بارش کے اثرات کو قابو میں رکھ سکے۔
اداکارہ حرا مانی نے بھی اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک دریا جو کبھی امن کے گیت گاتا تھا، آج غم سے گونج رہا ہے، پورے گاؤں بہہ گئے اور دنیا بے خبر رہی، یہ صرف قدرتی آفت نہیں، یہ ایک انسانی سانحہ ہے جسے نظر انداز کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اموات کی اطلاعات تو سامنے آئی ہیں، لیکن گاؤں یا گھروں کے بہہ جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
اداکارہ نے صرف جانی نقصان ہی نہیں بلکہ اس پر چھائی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ نہ کوئی مدد ہے، نہ کوئی ریسکیو، یہ صرف قدرتی آفت نہیں، یہ ایک انسانی سانحہ ہے جسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے پوسٹ میں اللہ سے رحم کی دعا کی، جب کہ اداکارہ ایمن خان نے لکھا کہ برائے مہربانی مون سون میں دریاؤں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
اداکارہ یشما گل نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے درد کا تصور بھی نہیں کر سکتیں، ویڈیو دیکھ کر اور ان کی بے بسی کا مشاہدہ کر کے ان کا دل واقعی ٹوٹ گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا
?️ 7 جون 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف
جون
جنرل عاصم منیر کے علماء اور مشائخ کانفرنس سے خطاب پر وزیرِ اعظم کا ردعمل
?️ 8 اگست 2024 سچ خبریں:وزیر اعظم شہباز شریف نے علماء اور مشائخ کانفرنس سے
اگست
صہیونی یونیورسٹی ٹیکنیون کی معلومات ہیک
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی یونیورسٹی ٹیکنیون کے ترجمان نے آج اعلان کیا کہ اس
فروری
نسل Z کی اسرائیلی مصنوعات کے خلاف شدید مخالفت، تل ابیب کی برآمدات خطرے میں
?️ 5 فروری 2025سچ خبریں:ایک تازہ تحقیق اور عالمی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ
فروری
سعودی عرب میں شراب سے بھرا ٹرک الٹ گیا
?️ 24 دسمبر 2022سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کی ایک سڑک پر شراب لے
دسمبر
امریکہ دنیا کا سب سے بڑا قذاق ہے:لبنانی مفتی
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:ایک لبنانی مفتی نے واشنگٹن کی جانب سے آستان قدس رضوی
جنوری
عراق کے شہر بصرہ میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں: جمعرات کو عراقی صوبے بصرہ میں ایک اور امریکی فوجی
جنوری
پاک-ایران کشیدگی: پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں ریکارڈ کمی
?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان-ایران کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود استعمال
جنوری