ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے مشہور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد نے ماضی میں اپنے بیٹے کو سزا سے بچانے کے لئے ایک انوکھا راستہ اختیار کیا جس سے یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں اور ان کی تعلیم سے کتنی محبت ہوتی ہے انہوں نے بیٹے کو بچانے کے لئے اسکی سزا خود بھگت لی۔
سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کے والد سلیم خان نے اسکول میں ان کی جگہ سزا بھگتی۔سلمان خان نے بتایا کہ جب وہ چوتھی جماعت میں تھے تو اسکول کی فیس نہ بھرنے پر انہیں کلاس سے باہر کھڑا کردیا گیا تھا۔
جب ان کے والد کام سے لوٹ رہے تھے تو انہوں نے سلمان کو کلاس کے باہر کھڑا دیکھا اور پوچھا کہ ’اب تم نے کیا شرارت کردی؟جس پر سلمان نے کہا کہ ’پتہ نہیں ڈیڈی کیوں پرنسپل نے مجھے کلاس سے باہر نکال دیا، میں پورا دن یہیں کھڑا رہا ہوں۔
سلمان کے والد یہ سن کر سیدھا پرنسپل کے پاس گئے اور وجہ پوچھی جس پر پرنسپل نے کہا کہ اسکول کی فیس نہ بھرنے کی وجہ سے سلمان کو باہر کھڑا کیا گیا ہے۔اس موقع پر سلیم خان نے کہا کہ ’اسکول کی فیس بھرنا سلمان کی نہیں میری ذمہ داری ہے، آپ کو اسے کلاس میں رکھنا چاہیے، میرے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے، میں فیس بھردوں گا لیکن ابھی اگر آپ نے سزا دینی ہے تو مجھے دیجئے۔
یہ کہہ کر سلیم خان، سلمان کی جگہ باہر جا کر کھڑے ہوگئے۔واضح رہے کہ سلمان خان اپنے والدین کے کافی قریب ہیں اور وہ اب بھی پرتعیش گھر کے بجائے اس فلیٹ میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں ان کے والدین بھی رہائش پذیر ہیں۔
مشہور خبریں۔
غریب عوام کو گھر، روٹی پانی اور کپڑے کے خواب ہی دیکھائے جارہے ہیں
دسمبر
پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے سے صرف ایک قدم پیچھے
جون
قومی اسمبلی اجلاس: سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کے حکم نامے کے خلاف مذمتی قرار داد منظور
اپریل
حزب اللہ کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟
اکتوبر
کابل نے وائس آف امریکہ کو بند کیا
فروری
مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں
اکتوبر
عمران خان کو عامر لیاقت کے بارے میں کیا بتایا گیا
اکتوبر
زرمبادلہ کے ذخائر28 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 10 ارب ڈالرسے متجاوز
مارچ