سلمان خان کترینہ کی شادی میں کیوں نہیں جائیں گے؟

?️

ممبئی (سچ خبریں) بھارتی میڈیا پر ان دنوں بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کے چرچے ہیں۔بھارتی اداکارسلمان خان  کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے، کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کے مصروف ترین شیڈول قرار دیا گیا ہے۔

تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ  سلمان خان سابقہ دوست اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کا مصروف ترین شیڈول قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ دسمبر میں شیڈول ہے  اور دوسری جانب کترینہ کی شادی بھی دسمبر میں ہی متوقع ہے یہی وجہ ہے کہ شوٹنگ اور شادی کی تاریخوں میں تضاد کے سبب سلمان کترینہ اور وکی کی شادی میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اس حوالے سے سلمان خان کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب کترینہ اور وکی کی جانب سے شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

البتہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وکی اور کترینہ کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں، شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی اور شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کر لی گئی ہے ،  شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں ہوگی۔

 

مشہور خبریں۔

عمران خان کی کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیے کی تائید، 9 مئی واقعات کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

?️ 8 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران

روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ

?️ 19 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) دو ستمبر سے مسلسل گراوٹ کا شکار ڈالر

برکس گروپ میں شامل ہونے کے لیے جمہوریہ لاؤس کا اعلان

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:اسپوٹنک کے ساتھ ایک انٹرویو میں، لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک کے

حالیہ غزہ جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کے جھوٹے دعوے،صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عسکری تجزیہ کاروں میں سے ایک نے اس

اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے:عطوان

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:عطوان نے اپنے نئے کالم میں مغربی کنارے میں پیش آنے

ایران اور سعودی عرب کی سفارتی تنصیبات کو دوبارہ کھولنے پر امریکہ کا ردعمل

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں سفارتی تنصیبات کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے

صیہونی اہلکار کا ترکی کا خفیہ دورہ

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:    امورخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلون اوشبیس نے اسرائیلی صدر

عالمی امن اور تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کی قرارداد سلامتی کونسل سے متفقہ طور پر منظور

?️ 23 جولائی 2025نیو یارک: (سچ خبریں) عالمی امن اور تنازعات کے حل کیلئے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے