زندگی کے سب سے مشکل وقت میں کس نے ساتھ دیا؟ ثانیہ مرزا نے بتادیا

?️

سچ خبریں: سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے انتہائی مشکل وقت میں فرح خان نے ان کا ساتھ دیا اور انہیں حوصلہ دیا۔

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب پروگرام ’سرو اِٹ وِد ثانیہ‘ میں بولی وڈ فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان کو مدعو کیا، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

اس دوران والدین ہونے کی مشکلات پر خاص طور پر بات ہوئی اور سنگل پیرنٹ کے طور پر اکیلے بچوں کی پرورش کے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

فرح خان نے ثانیہ مرزا کی تعریف کی کہ وہ اپنے بیٹے کی اکیلے پرورش کر رہی ہیں، جو واقعی ایک مشکل اور قابل تعریف کام ہے۔

کوریوگرافر کے مطابق ثانیہ مرزا کو کام کے ساتھ ساتھ گھر اور بیٹے کی دیکھ بھال بھی اکیلے کرنی پڑتی ہے، جو ان کی محنت اور لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

پروگرام میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ بچے بہت سمجھدار ہوتے ہیں اور والدین کے مصنوعی مسکراہٹ یا خوشی دکھانے کے باوجود یہ سمجھ جاتے ہیں کہ گھر میں کچھ غلط ہو رہا ہے، اس لیے بچوں کو تکلیف دہ ماحول دینے کے بجائے الگ ہوجانا بہتر ہے۔

ثانیہ مرزا نے یہ بھی بتایا کہ فرح خان ان کی انتہائی قریبی دوست ہیں اور لوگ اکثر ان کی دوستی پر حیران رہ جاتے ہیں کیونکہ دونوں مختلف شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

ان کے مطابق فرح خان نے ان کے سب سے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں حوصلہ دیا، جب وہ زندگی کے انتہائی سخت حالات سے گزر رہی تھیں، اس دوران انہیں ایک لائیو شو کی میزبانی کرنی تھی، وہ کپکپا رہی تھیں، اس وقت فرح خان کی حوصلہ افزائی کے بعد وہ اس شو کی میزبانی کرنے کے قابل ہو سکی تھیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی اور 2018 میں ان کے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی، تاہم جنوری 2024 میں ان کی شادی باضابطہ طور پر ختم ہو گئی۔

بعد ازاں شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی تھی۔

شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں، جب کہ شعیب ملک مختلف اوقات میں اپنے بیٹے سے ملنے جاتے ہیں اور ان لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ سب سے بڑا بین الاقوامی مسئلہ ہے: لاوروف

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے غزہ کی جنگ کو

اپوزیشن کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اپوزیشن والے عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں:شاہ محمود

?️ 24 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور

?️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیف جسٹس سمیت

بھارت نے آبی منصوبوں پر پاکستانی اعتراضات پرغور کی یقین دہانی کرا دی

?️ 25 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)آبی منصوبوں پر مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد وطن واپس پہنچ

غزہ پر زمینی حملہ اسرائیل کے لیے کیسا رہے گا؟

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے اس بات پر زور دیا

اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی اسٹریٹجک برتری

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کا شمالی محاذ میں داخل ہونا اور حزب اللہ

اگر ہم امریکہ سے ڈرتے تو غزہ کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے :انصار اللہ 

?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے

بھارتی وزیر خارجہ کا مصافحہ اللّٰہ کرے اخلاص والا ہو، منافقت والا نہ ہو۔ طلال چوہدری

?️ 1 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے