?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر زندگی کو بدلنےکے خواہشمند لوگوں کو ایک مفید مشورہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ’کبھی بڑے لوگوں کی کہی ہوئی باتوں پر غورکریں تو زندگی بدل جائےگی، خواب وہ ہوتے ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے۔
اداکار نعمان اعجاز نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ، جس میں انہیں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے کسی گہری سوچ میں ہوں۔انہوں نے سابق بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام کا حوالہ دیتے ہوئے خواب کے بارے میں بہترین انداز میں لکھا کہ ’خواب وہ نہیں ہیں جو ہم سوتے ہوئے دیکھتے ہیں ، خواب وہ ہوتے ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے ۔
اداکار نے مزید لکھا کہ اگر آپ اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں تو ’کبھی ان بڑے لوگوں کی کہی ہوئی باتوں پر غورکریں تو زندگی بدل جائےگی۔‘اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اکثر ہی مختلف سماجی مسائل، زندگی کے بارے میں تلخ حقائق اور انسانی فطرت پر مضحکہ خیز انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں جوکہ ان کے مداحوں جانب سے بہت پسند کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکار نے اپنی پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دوستو! زندگی آسان نہیں ہوتی بلکہ زندگی کو آسان بنانا پڑتا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’کچھ دُعا کرکے، کچھ صبر کرکے، کچھ نظر انداز کرکے اور کچھ معاف کرکے۔
مشہور خبریں۔
اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کے لیے ایران کا ویزہ
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان میں اربعین زائرین کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی
جولائی
حرا مانی کا آریان کی رہائی پر خوشی کا ظہار
?️ 31 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بھی
اکتوبر
لیاقت بلوچ جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر مقرر
?️ 14 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) لیاقت بلوچ کو جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام
ستمبر
انٹرا پارٹی انتخابات کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مزید مہلت دے دی
?️ 14 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک
نومبر
صیہونی حریفوں سے عراقی اور کویتی تلوار بازوں نے ملنے سے کیا انکار
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عراق کی قومی فینسنگ ٹیم نے صیہونی حکومت کی ٹیم کا
مئی
اسرائیل کو کسی بھی کھیل یا ثقافتی پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے
?️ 15 ستمبر 2025اسرائیل کو کسی بھی کھیل یا ثقافتی پروگرام میں شرکت کی اجازت
ستمبر
گورنر عمر سرفراز چیمہ کا آرمی چیف کو خط
?️ 5 مئی 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے صوبے میں آئینی و سیاسی بحران
مئی
آئی ایم ایف سے معاہدے کی توقع، انٹر بینک میں ڈالر 3.46 روپے سستا
?️ 6 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و
مارچ