زمانہ بدل گیا، پہلے مہمانوں کا دل سے استقبال ہوتا تھا، آجکل ان سے گھبراہٹ ہوتی ہے، حنا بیات

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ پہلے زمانے میں مہمانوں کو دل سے خوش آمدید کہا جاتا تھا، مگر آج کل لوگ مہمانوں کو بوجھ سمجھنے لگے ہیں۔

حنا خواجہ بیات نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

اپنے فنی سفر کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی بھی اداکارہ بننے کا نہیں سوچتی تھیں، کالج کے زمانے میں اشتہارات کی پیشکش ہوتی تھی لیکن والد صاحب اجازت نہیں دیتے تھے۔

بعد ازاں سلطانہ صدیقی کے اصرار پر انہوں نے ایک ڈرامے میں کام کیا اور وہیں سے ان کے کیریئر کی شروعات ہوئی۔

سوشل میڈیا کے استعمال پر انہوں نے کہا کہ لوگ وہاں دوسروں کی ذاتیات پر کیچڑ اچھالتے ہیں، جو کسی طور درست نہیں، اداکار بھی حساس ہوتے ہیں اور ایک لمحے کے لیے ہی سہی، انہیں تنقید ضرور محسوس ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی اداکاری پسند نہیں آتی تو فنی تنقید کریں، لیکن ذاتی زندگی یا خاندان کو نشانہ نہ بنائیں۔

حنا خواجہ بیات نے یہ بھی کہا کہ موبائل فون نے انسانوں کو ایک دوسرے سے دور کر دیا ہے، چار لوگ ایک جگہ بیٹھے ہوتے ہیں لیکن سب اپنے اپنے موبائل فون میں مصروف ہوتے ہیں، آپس میں بات نہیں کرتے بلکہ ایک دوسرے کو پیغام بھی موبائل پر بھیجتے ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ موبائل کا استعمال ضرور کریں لیکن اسے خود پر حاوی نہ ہونے دیں، ورنہ یہ ایک بیماری بن جاتی ہے۔

سینئر اداکارہ نے ماضی کے خاندانی ماحول پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مہمانوں کا دل سے استقبال کیا جاتا تھا، اب لوگ مہمانوں کو بوجھ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر کا ماحول ہمیشہ خوشگوار رہا ہے، جہاں مہمانوں کا کھلے دل سے استقبال کیا جاتا تھا، مہمانوں کے آنے پر خوشی محسوس کی جاتی تھی اور ان کے قیام کا باقاعدہ انتظام کیا جاتا تھا۔

تاہم، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں یہ روایات تقریباً ختم ہو چکی ہیں، اب اگر کوئی مہمان آجائے تو گھر والوں کو پریشانی ہونے لگتی ہے کہ بچوں کی پڑھائی متاثر نہ ہو یا دیگر معمولات میں خلل نہ آئے۔

مشہور خبریں۔

امریکا میں سیاہ فام افراد کے خلاف نسل پرستی میں شدید اضافہ، سروے میں اہم انکشاف ہوگیا

?️ 24 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کے گلوپ انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق  64٪

تعلیم اور صحت کے میدان میں سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم

?️ 18 اپریل 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں

آسٹریلیا کی فلسطین ریلیف ایجنسی کی امداد بند کرنے سے دستبرداری

?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: آسٹریلیا نے UNRWA کی امداد کرنے کے اپنے سابقہ ​​فیصلے

سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم جو چند گھنٹے اپنے عہدے پر رہیں

?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں:  سویڈن کی نئی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے وزیر اعظم

صیہونیوں نے شام سے نکلنے کے لیے کیا شرائط رکھی ہیں؟

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر نے شام کے علاقے سے اسرائیل

عمران خان کی پرویز الہی سے ملاقات

?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا بجٹ میں معقول تنخواہ کے نفاذ کا مطالبہ

?️ 6 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی

برطانوی شاہی خاندان کی نگرانی میں جنسی زیادتی

?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں:گری زون ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں جیفری ایپسٹین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے