زارانور عباس کو بھی نور مقدم کیس کے فیصلے کا انتظار ہے

زارانور عباس کو بھی نور مقدم کیس کے فیصلے کا انتظار ہے

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس کو بھی نور مقدم کیس کے فیصلے کا انتظارہے انہوں  نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک نور مقدم کیس کے فیصلے کا انتظار ہے اور کیس میں تاخیر پریشان کن ہے اگر ایسا آپ کے ساتھ ہو اس وقت آپ کیا کریں گے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں زارا نور عباس نے کہا کہ ’نور مقدم کیس میں تاخیر پریشان کُن ہے۔زارا نور عباس نے کہا کہ ’ذرا تصور کریں، اگر یہ کل آپ کے ساتھ ہو، آپ کے بوڑھے والدین کو مہینوں تک اس طرح عدالت میں گھسیٹا جائے، تو اُس وقت آپ کیا کریں گے؟‘

واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔نور مقدم کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے۔

مقدمے میں سابق پاکستانی سفیر شوکت علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی نور مقدم جس کی عمر 27 سال ہے، اس کو ملزم ظاہر نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے جب کہ سر دھڑ سے الگ تھا۔

 

 

مشہور خبریں۔

مردم شماری قومی شناختی کارڈ کی بنیادپر نہیں ہوگی: اسد عمر

?️ 22 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا

’آپ مسلم ہیں یا سکھ؟‘ گردوارہ کا دورہ کرنے پر میرب علی کو تنقید کا سامنا

?️ 27 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نوجوان اداکارہ میرب علی کو حال ہی میں کرتارپور

اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت سے متعلق پہلی قرارداد منظور

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر مصنوعی

مہلک مشنوں پر جانے والی خطرناک خواتین

?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا نے طویل عرصے سے دہشت گردی کی کاروائیوں

صارفین کو بجلی کے ترسیلی نقصانات سے بچانے کیلئے 151 ارب روپے کی سبسڈی

?️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے

پوپ فرانسس نے مغربی ایشیا میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: دنیا کے کیتھولکس کے رہنما پوپ فرانسس نے ویٹیکن میں

ایران کے میزائل حملے مہلک اور سخت ترین تھے؛صیہونی اپوزیشن لیڈر کا اعتراف 

?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپید اور دیگر حکام نے ایران

طالبان اور دوحہ تیسری ملاقات

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: جون 1402 میں، قطر نے اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے