زارا نور عباس نے پہلی شادی جلد بازی میں کی، 8 ماہ بعد ہی گھر واپس آگئی تھیں، اسما عباس

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی زارا نور عباس نے شوبز اور فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کرنے سمیت انڈسٹری میں کام کرنے کے چکر میں پہلی شادی جلد بازی میں لیکن 8 ماہ بعد ہی گھر واپس آگئیں۔

اسما عباس نے نیو ٹی وی کے پروگرام میں جلد بازی میں شادی کرنے کے غلط فیصلوں پر بات کرتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ بشریٰ انصاری نے بھی پہلی شادی ٹی وی پروڈیوسر سے اس لیے ہی کی تھی کہ انہیں بھی شوبز میں کام کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

اداکارہ نے اسی موضوع پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی زارا نور عباس بھی شوبز میں آنا چاہتی تھیں لیکن ان کے والد انہیں اس کی اجازت نہیں دیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کی خواہش تھی کہ بیٹی زارا نور عباس وکالت پڑھیں لیکن ان کی بیٹی کو فلم اور ڈرامے کی تعلیم کا شوق تھا اور وہ شوبز میں جانا چاہتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد بار بیٹی کو سمجھایا کہ جب انہیں ہی اداکاری کی اجازت نہیں ملی تھی تو وہ کیسے انہیں شوبز میں جانے کی اجازت دلوائیں۔

اسما عباس نے بتایا کہ ان کی بیٹی زارا نور عباس بضد تھیں کہ انہیں شوبز میں کام کرنے، ٹی وی اور فلم پڑھنے کی اجازت دی جائے لیکن انہیں اجازت نہیں ملتی تھی، اس لیے وہ چوری چوری کالج اور یونیورسٹیز میں ہونے والے پروگرامات میں اداکاری کیا کرتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ شوبز میں جانے کی خواہش کے چکر میں ہی جب زارا نور عباس کا امریکا سے رشتہ آیا تو انہوں نے شادی کے لیے فوری رضامندی ظاہر کی، کیوں کہ ان کا خیال تھا کہ وہ امریکا میں جاکر ٹی وی اور فلم کی تعلیم حاصل کریں گی۔

اسما عباس کے مطابق زارا نور عباس نے ٹی وی اور فلم کی تعلیم حاصل کرنے سمیت شوبز میں جانے کے لیے امریکا میں مقیم شخص سے جلد شادی کی حامی بھری لیکن ان کا فیصلہ غلط نکلا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کے محض 8 ماہ بعد ہی ان کی بیٹی زارا نور عباس واپس گھر آگئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بچیاں اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے ناسمجھی میں کبھی کبھی غلط فیصلے بھی کرلیتی ہیں اور ان کی بیٹی نے بھی غلط فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ زارا نور عباس نے پہلی شادی 2014 میں کم عمری میں کی تھی جو بعد ازاں طلاق پر ختم ہوئی۔

زارا نور عباس نے دسمبر 2017 میں اداکار اسد قریشی سے دوسری شادی کی تھی اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش مارچ 2024 میں ہوئی تھی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کے پاس اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹنے کی صلاحیت ہے، جس طرح بھارت کو لپیٹا تھا، مولانا فضل الرحمان

?️ 12 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا

نیٹو کی رکنیت کا امکان بہت کم ہے: فن لینڈ کی وزیر اعظم

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:فن لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یوکرائن پر

ترکیہ میں معاشی بحران اور غربت کی لہر

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: 2025 عیسوی کا سال ختم ہونے میں زیادہ عرصہ باقی نہیں

گندم خریداری کا نیا میکنزم پیپلز پارٹی کے اصولی موقف کا نتیجہ ہے۔ شرجیل انعام میمن

?️ 21 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے

انتظار ختم، میگا بجٹ ’لو گُرُو‘ اور ’ دیمک’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

?️ 6 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) میگا بجٹ رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ اور ہارر

بندرگاہوں پر نئی پابندیوں سے ملک میں گندم، آٹے کی ترسیل کو خطرہ

?️ 14 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) رواں ماہ 12 اکتوبر سے بندرگاہ حکام کی جانب

بائیڈن کی میزبانی کو لے کر صیہونی پریشان

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کے موقع پر صیہونی

فلسطینی صحافی کا قاتل فوجی مجرم نہیں:صیہونی فوج

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے حال ہی میں الجزیرہ کی رپورٹر فلسطینی خاتون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے