’رشتوں کے خاتمے پر ہمیشہ مرد ہی مورد الزام ٹھہرائے جاتے ہیں‘، علی رحمٰن

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی رشتہ ختم ہو جائے تو معاشرہ ہمیشہ مرد کو ہی قصوروار ٹھہراتا ہے، چاہے وہ قصوروار نہ بھی ہو۔

معروف اداکار نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی، خاندان، رشتوں اور معاشرتی توقعات سے متعلق کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں علی رحمٰن خان نے کہا کہ اُن کی والدہ اُن کی بہترین دوست ہیں، تاہم وہ اپنے والد کی شخصیت سے بہت متاثر تھے اور ہمیشہ اُن سے شاباش حاصل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

ان کے مطابق ماں اولاد کی تربیت کرتی ہے، جبکہ باپ یہ سکھاتا ہے کہ دوسروں سے کیسے برتاؤ کرنا ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ اُن کے والد نے انہیں کبھی اداکاری سے نہیں روکا، البتہ یہ ضرور کہا کہ اداکاری کے ساتھ نوکری بھی جاری رکھو۔

انہوں نے موجودہ والدین اور ماضی کے والدین کے رویّے کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے والدین اپنی اولاد کے دوست بن گئے ہیں، وہ اپنی محبت کا اظہار کھل کر کرتے ہیں، جبکہ ہمارے وقت میں والدین، خاص طور پر باپ، بچوں کے ساتھ سختی سے پیش آتے تھے۔

علی رحمٰن خان نے معاشرے میں مردوں کے جذبات سے متعلق رویّے پر بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مردوں سے یہی توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی پریشانیاں چھپائیں اور اگر کوئی مرد اپنی تکلیف کا اظہار کرے تو لوگ اُسے طنز کا نشانہ بناتے ہیں کہ تمہیں کیا مسئلہ ہے، تم تو ٹھیک لگ رہے ہو۔

پروگرام کے دوران علی رحمٰن نے انکشاف کیا کہ ماضی میں رشتوں کے ٹوٹنے نے ان کی ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کیا۔

اداکار کے مطابق یہ صرف رومانوی رشتے نہیں تھے، دیگر قریبی رشتے بھی شامل تھے، میں ہر رشتے میں دل سے شامل ہوتا تھا اور 100 فیصد دیتا تھا، لیکن جب رشتہ ختم ہوتا تو مجھے بہت دکھ ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی رشتہ ٹوٹتا، الزام مجھے ہی دیا جاتا، حالانکہ میں غلط بھی نہیں ہوتا تھا، یہی چیزیں میری ذہنی حالت پر اثر انداز ہوئیں۔

اداکار علی رحمٰن خان کا شمار پاکستان کے مقبول فنکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اقوام متحدہ میں ملازمت سے کیا، بعد ازاں نوکری چھوڑ کر فل ٹائم اداکاری کی طرف رخ کیا، انہیں شہرت ڈرامہ سیریلز دیار دل اور گرو سے حاصل ہوئی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 486 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 12 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے ابتدائی روز

انگلش چینل ؛موت اور ہجرت کا سنگم

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:انگلش چینل کو عبور کرنے والے تارکین وطن کی بڑی تعداد

مغربی کنارہ؛ ٹھنڈا نہ ہونے والا غصہ

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی حالیہ صورتحال اور قابض

عصر حاضر کے انسانی مصائب میں سب سے بڑا کردار مغربی تہذیب کا ہے:شیخ الازہر

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار سے ملاقات میں شیخ الازہر

مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں پر قابضین کا حملہ

?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی غاصبوں نے گذشتہ دنوں کی طرح مغربی کنارے کے رام

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بارے میں نیتن یاہو کا دعویٰ

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو  نے

لبنانی وزیراعظم کے انتخاب میں سعودی مداخلت

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:لبنانی وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی مشاورت میں

امریکہ روس تعلقات خاتمے کے قریب

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات تیزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے