دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں، صائمہ قریشی

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کے دوسری شادی کے حق میں بیان سے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔

صائمہ قریشی حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے دیگر موضوعات کے ساتھ خواتین کے گھر چلانے پر بھی بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی مانے یا نہ مانے لیکن برکت مرد ہی کی کمائی میں ہوتی ہے۔

انہوں نے عورت کی کمائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب عورت گھر چلانا شروع کردیتی ہے تو یہ اس کی سرشت میں شامل ہے کہ وہ ضرور جتاتی ہے۔

اداکارہ نے دوسری شادی کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مرد کو دوسری شادی کرنے سے قبل پہلی بیوی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے کہا گیا ہے کہ نکاح عام ہونے سے بےحیائی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے دوسری شادی سے پہلے بیوی کی اجازت لی جائے۔

دوسری شادی کرنے والے مرد پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کسی نہ کسی کو تو اس سوچ کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔

اداکارہ کے مطابق معاشرے کے خلاف جاکر حق کا ساتھ دینا چاہیے اور غلط کو غلط کہنا بھی ضروری ہے۔

صائمہ قریشی نے مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دوسری شادی کرتے ہیں تو اسے چھپانے کی ضرورت نہیں،اس کا اعلان اور اسے تسلیم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شادی شدہ آدمی کو کوئی لڑکی پسند آجائے تو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے سے بہتر ہے کہ نکاح کرلیا جائے۔

اداکارہ کے انٹرویو کی ہائی لائٹس نے سوشل میڈیا صارفین میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

بہت سے صارفین اداکارہ کی بات سے متفق نظر نہیں آرہے۔

ان کا خیال ہے کہ پاکستان میں دوسری شادی کو منفی طور پراس لیے دیکھا جاتا ہے کیوں کہ مرد دونوں خاندانوں کے درمیان توازن قائم نہیں کر سکتے۔

جب کہ کچھ صارفین اداکارہ کے خواتین کی کمائی کے خلاف بیان پر بھی تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

تیونس اور مغرب میں صیہونیت مخالف مظاہرے

🗓️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے جمعے کے روز اس ملک کے

صعدہ جارحیت مأرب شکست کا بدلہ

🗓️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کے دفاع کا دعویدار مغربی ممالک خاص طور پر

افریقی ملک صومالیہ میں فوجی تربیتی کیمپ پر خودکش حملہ، متعدد افراد ہلاک ہوگئے

🗓️ 16 جون 2021موغادیشو (سچ خبریں)  افریقی ملک صومالیہ میں فوجی تربیتی کیمپ پر خودکش

یمنی عوام دوبارہ سڑکوں پر

🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: صنعا، صعدہ اور حجہ سمیت یمن کے مختلف صوبوں میں غزہ

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

🗓️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے معیشت، تجارت، توانائی

آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح پر سپریم کورٹ کا ماضی کے فیصلوں سے انحراف

🗓️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 (ون)(ایف) کی تشریح سے

صیہونیوں کا فلسطینیوں کے سامنے بے بسی کا اظہار

🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:والہ نیوز بیس کے رپورٹر امیر بوخبوط نے اس حوالے سے

چارباغ سے اہم دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار کرلیا گیا، آئی جی خیبرپختونخوا

🗓️ 5 جون 2023پشاور: (سچ خبریں) آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے