?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ان کی تین بار کالز کے بعد فون نہ اٹھائے یا میسج کا جواب نہ دے تو وہ ان کا نمبر بلاک یا ڈیلیٹ کردیتی ہیں۔
معروف اداکارہ اور کامیڈین بشریٰ انصاری نے اپنے وی لاگ ’ڈیلیٹ ود لوو‘ پر اپنے موبائل فون کی اہمیت پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ آج کل موبائل فون کے کئی فوائد ہیں لیکن بہت سی مصیبتیں بھی آئیں، واٹس ایپ کی وجہ سے کئی سہولتیں بھی آئیں لیکن اس ایپ کی وجہ سے کئ لوگ ایکسپوز بھی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ پر اگر آپ کسی کو میسج کرتے ہیں تو بلیو ٹک کی وجہ سے معلوم ہوجاتا ہے کہ سامنے والے شخص نے میسج پڑھ لیا ہے لیکن کچھ لوگ چالاکی کرتے ہیں اور اپنا بلیو ٹک ہٹا دیتے ہیں تاکہ میسج کرنے والے شخص کو معلوم نہ ہو کہ میسج سین ہوگیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کے پاس بہت سی کالز آتی ہیں جن سے ان کا کوئی تعلق نہیں یا وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتیں، بشریٰ انصاری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’لیکن جب قریبی دوست آپ کا فون نہ اُٹھائے یا میسج کا جواب نہ دے تو اس کا مطلب آپ ان کے لیے اہم نہیں ہیں‘۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی تیسری بار میری کال یا میسج کا جواب نہ دیں تو میں ان کا نمبر ڈیلیٹ کردیتی ہوں یا بلاک کردیتی ہوں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’لوگ اس پر ہنستے ہیں، لیکن کچھ لوگوں کا میں صرف نمبر ڈیلیٹ کرتی ہوں انہیں اپنی زندگی سے ڈیلیٹ نہیں کرتی۔‘
انہوں نے فون اٹھانے اور میسج کا جواب دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وضاحت یہ ویسا ہی ہے جیسے کوئی آپ کے گھر کے دروازے پر دستک دے اور آپ نے دروازہ نہیں کھولا۔’
مشہور خبریں۔
مغربی ٹینک یوکرین کے لیے معجزہ نہیں کر سکتے:نیویارک ٹائمز
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نے ایک تجزیے میں لکھا کہ نیٹو ٹینک جنگ
جنوری
ڈنمارک میں اسرائیلی حکومت کے سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈنمارک کی پولیس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
اکتوبر
طویل دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں: بابر افتخار
?️ 26 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جون
میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو
ستمبر
مغربی کنارے میں استقامت کے جوانوں کی اسرائیلیوں سے جھڑپیں
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ
جون
امریکہ کو کیوبا کے خلاف فوجی حملے پر غور کرنا چاہئے:امریکی عہدہ دار
?️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے میامی کے میئر فرانسس سواریز
جولائی
خاموشی اور جرم
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ نے حال ہی میں حکومت کو موجودہ
نومبر
آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کے جیتنے چانس ہیں
?️ 24 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ سروے کے
جولائی