?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار و فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کا کہنا تھا کہ ڈراما ’جمع تقسیم‘ کے دوران مسجد میں شوٹنگ کرتے ہوئے وہ ابتدا میں خاصی ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔
دیپک پروانی نے حال ہی میں فوشیا میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈراما سیریل ’جمع تقسیم‘ کے تجربات اور اپنے اداکاری کے شوق پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ لوگ انہیں زیادہ تر فیشن کے شعبے تک محدود سمجھتے ہیں، لیکن انہیں اداکاری سے بھی گہرا شغف ہے اور وہ ہمیشہ ایسے کرداروں کا انتخاب کرتے ہیں جو ناظرین پر دیرپا اثر چھوڑیں۔
دیپک پروانی نے بتایا کہ ڈراما ’جمع تقسیم‘ میں کچھ ایسے مناظر تھے، جن کے بارے میں انہیں عکس بندی سے قبل خدشہ تھا کہ شاید وہ ان کی شوٹنگ کے دوران خود کو غیر آرام دہ محسوس کریں گے، تاہم بعد میں ایسا نہیں ہوا۔
ان کے مطابق ان ہی مناظر میں سے ایک منظر مسجد میں شوٹ کیا گیا تھا، جو جلد ڈرامے میں نشر ہوگا، ابتدا میں وہ ان مناظر کی ادائیگی کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار تھے، مگر جب شوٹنگ شروع ہوئی تو وہ نہ صرف پرسکون تھے بلکہ بہت پُرجوش بھی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں کچھ اسلامی اصطلاحات بھی استعمال کی گئی ہیں جن کی ادائیگی انہیں ابتدا میں مشکل لگ رہی تھی، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ اداکار وہی ہے جو ہر قسم کا کردار بااعتماد طریقے سے نبھا سکے اور انہوں نے ایسا کرکے دکھایا۔
دیپک پروانی کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی ہم کوئی کردار یا کام لیتے ہیں تو اسے پوری مہارت کے ساتھ ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ سے قبل ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ یہ مناظر کر پائیں گے، جس پر ان کا جواب یہی تھا کہ بطور اداکار یہ ان کا پیشہ ورانہ فریضہ ہے اور وہ اسے بخوبی ادا کریں گے۔
خیال رہے کہ دیپک پروانی ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا شمار پاکستانی فیشن انڈسٹری کے معروف و ممتاز ڈیزائنرز میں ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایسی تقریر جسے سننے والا کوئی نہ تھا
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں
ستمبر
مزاحمتی محاذ ایران اور شہید قاسم سلیمانی جیسے شہداء کا مرہونِ منت ہے:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل، شیخ نعیم قاسم نے منبر
مارچ
اسلامی بینکاری کیلئے نظرثانی شدہ شریعہ گورننس فریم ورک جاری
?️ 23 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسلامی بینکاری کی صنعت
نومبر
بحرین کے درجنوں سیاسی قیدی کورونا سے متاثر
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:بحرینی جیل انتظامیہ اور وزارت داخلہ کی لاپرواہی سے طویل قید
جنوری
سعودی عرب نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیئے اہم اعلان کردیا
?️ 24 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث
اپریل
پاکستان کا مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال کیلئے ’بائنڈنگ‘ فریم ورک کا مطالبہ
?️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے مصنوعی ذہانت اور
نومبر
امریکہ اور برطانیہ کا ایران کے خلاف صیہونی جہاز پر حملے کا الزام
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:امریکی برطانوی وزرائے خارجہ انتھونی بلنکن اور ڈومینک روب صیہونی حکومت
اگست
وزیر اعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی، خواجہ آصف
?️ 23 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
نومبر