?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ثنا نواز کو ’فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، وہ محبت کے سفیر ہوتے ہیں‘ کے بیان پر تنقید کا سامنا ہے، اداکارہ مشی خان اور حنا الطاف سمیت دیگر نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ثنا نواز نے کہا تھا کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ان کا کام جنگیں لڑنا نہیں ہوتا، وہ سرحدوں سے آگے ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ فنکار سرحد کی قید سے آزاد ہوتے ہیں، وہ سرحدوں سے آگے ہوتے ہیں لیکن اس باوجود ہر اداکار پر اپنے ملک کی حفاظت کرنا اور ملک کے حق میں بات کرنا ان کا فرض ہے۔
ثنا نواز کا کہنا کہنا تھا کہ جہاں ملک اور اپنے وطن کی بات آتی ہے، وہاں فنکاروں کو اپنے ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، اس میں کوئی شک نہیں۔
ان کے بیان پر اداکارہ مشی خان اور حنا الطاف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان سے سوال کیا کہ وہ ’کہنا کیا چاہ رہی ہیں‘
مشی خان نے اپنی ویڈیو میں ثنا نواز کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان سے سوال کیا کہ وہ اپنے بیان سے کیا کہنا چاہ رہی ہیں اور کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟
انہوں نے ثنا نواز سے سوال کیا کہ وہ اس وقت پاکستان سے باہر لندن میں موجود ہیں، وہ برطانوی حکام کو پاکستانی پاسپورٹ دکھانے کے بجائے انہیں کہتیں کہ وہ فنکار ہیں، ان کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، پھر دیکھتی کیا ہوتا ہے؟
انہوں نے ثنا نواز پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب کسی ملک کی حفاظت کی بات آتی ہے تو سرحدیں طے ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے ثنا نواز کو مشورہ دیا کہ وہ بھارتی شخصیات کی طرف دیکھیں، وہ کہتی ہیں کہ پہلے وہ انڈین ہیں، اس کے بعد ہی فنکار ہیں۔
انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ بھی حب الوطنی دکھائیں اور بیوقوفی کی باتیں نہ کریں کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
ان کی طرح حنا الطاف نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ وہ ’کہنا کیا چاہ رہی ہیں؟
حنا الطاف نے لکھا کہ اداکار بھی اپنے ملک کے شہری ہوتی ہے، وہ کسی طرح بھی عام شہری سے اوپر نہیں۔
انہوں نے لکھا کہ اداکاروں کو سرحد پر فوج کی طرح لڑنے کا نہیں کہا جا رہا لیکن اداکار اپنے ملک کے دفاع کے لیے عام شہریوں کی طرح بات کر سکتے ہیں۔
حنا الطاف نے لکھا کہ کسی بھی فنکار کی جانب سے اپنے ملک کی حفاظت اور ملک سے محبت کے لیے بات کرنا جرم نہیں، وہ اپنے وطن کے لیے بات کر سکتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی فنکاروں کی محنت کو ضائع کرنے کی بات نہیں کر رہا لیکن فنکاروں کے لیے بھی وطن اتنا ہی اہم ہے، جتنا عام شہریوں کے لیے ہوتا ہے۔
فنکاروں کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ثنا نواز کو آڑے ہاتھوں لیا اور زیادہ تر صارفین نے لکھا کہ شاید انہیں بھارت میں کام کرنا ہے، اس لیے وہ ایسا بیان دے رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
بابائے قوم قائد اعظم کا یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے
?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 147
دسمبر
امریکی سینیٹر نے اسرائیل سے مغربی کنارے میں امریکی کے قتل کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے جمعرات کو
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کے لیے صیہونیوں کی چار شرطیں؛ حماس کا انکار
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، قابض حکومت نے غزہ میں
اپریل
بی بی سی کی صیہونی حمایت ؛ ملازمین بھی بولنے پر مجبور
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:بی بی سی کے 100 سے زائد ملازمین نے غزہ جنگ
نومبر
ایجنسیوں کی رپورٹ ہے عمران خان کو خطرہ ہے، کل کا اجتماع ملتوی کیا جائے، رانا ثنااللہ
?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی
نومبر
فرانسیسی ریل لائنوں میں شدید خلل
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس میں 2024 اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی
جولائی
کیا رفح کے باشندے اپنا شہر چھوڑ دیں گے؟
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: رفح کے باشندوں نے آخری دم تک مزاحمت کی حمایت
فروری
مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح کے محلے پر صیہونی آباد کاروں کا حملہ
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں کے شیخ جراح محلے پر حملے کے بعد مقبوضہ
دسمبر