?️
سچ خبریں: بھارتی فلموں کے معروف ولن پرکاش راج نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بے شرم، بے رحم اور سنگل دل شخص قرار دے دیا۔
پرکاش راج کی جانب سے حال ہی میں بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع وایاناڈ میں منعقد ہونے والے ادبی فیسٹیول میں کی جانے والی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہیں نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویاناڈ لٹریچر فیسٹیول کے ایک سیشن میں پرکاش راج سے پوچھا گیا کہ کچھ عرصہ قبل نریندر مودی نے کپور خاندان سے ملاقات کی لیکن ان ہی دنوں وہ منی پور میں ہونے والے فسادات رکوانے کے لیے متاثرہ علاقے نہیں گئے، اس معاملے کو وہ کیسے دیکھتے ہیں؟
پرکاش راج نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے تو یہ جان لیں کہ کپور خاندان سے اداکار خاندان ہے، جس سے ایک اداکار نے ملاقات کی، وزیر اعظم ان سے نہیں ملے۔
انہوں نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر منی پور کسی دوسرے ملک میں ہوتا تو شاید نریندر مودی دکھاوے اور ڈرامے کی خاطر وہاں جاتے لیکن وہ اپنے ملک کے علاقے میں نہیں گئے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ہمارے پاس ایک ایسا شخص وزیر اعظم ہے، جس کا کوئی وژن، مقصد اور لائحہ عمل نہیں ہے۔
پرکاش راج نے نریندر مودی کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں بے شرم، بے حس، بے ضمیر اور سنگل دل شخص بھی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس بے رحم، سنگ دل اور بے شرم وزیر اعظم ہے، جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔
پرکاش راج کی جانب سے نریندر مودی کے خلاف استعمال کی گئی سخت زبان کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا۔
زیادہ تر صارفین نے پرکاش راج کو اصل زندگی کا ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ بھلے اسکرین پر ولن بنتے ہوں لیکن حقیقت میں وہ ہی ہیرو ہیں۔
پرکاش راج کو نریندر مودی اور حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سخت حریفوں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ نریندر مودی اور اس کے حواریوں کے خلاف کھری کھری باتیں کرتے دکھائی دیتے رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بڑی طاقتوں کی طرف سے جوہری عمل کا تسلسل
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: متعدد بین الاقوامی تنازعات کی وجہ سے، دنیا کی ایٹمی
جون
کیا بھارت اور پاکستان ایک اور فوجی تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:پہلگام حملے کے بعد دونوں جوہری طاقتیں تناؤ کی انتہا پر،
اپریل
یمن جیل پر فضائی حملہ اورعالمی رہنماؤں کی خاموشی
?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کی جیل پر فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک
جنوری
صیہونی حکومت میں سیاسی تعطل جاری
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریو کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا
اگست
شامی فوج پر داعش کا حملہ
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں
اگست
وزیر اعظم کا افغانستان کے حالات پر بیان سامنے آگیا
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے یکساں نصاب تعلیم کی
اگست
ترکی اور صیہونی ریاست کے تعلقات
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے ایک ترک اہلکار کے حوالے سے بتایا
مارچ
غزہ جنگ میں اسرائیل کی اقتصادی ہار
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر اس عبرانی
اکتوبر