?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ جن مردوں کو ’رن مرید‘ کے طعنے دیے جاتے ہیں، دراصل ایسے شوہروں کی بیویاں ان کی نفسیات سے کھیل کر انہیں قابو کرتی ہیں۔
ندا یاسر کے حال ہی میں نشر ہونے والے مارننگ شو میں میاں اور بیوی میں اچھے تعلقات کس طرح برقرار رکھے جائیں پر گفتگو کی گئی، جہاں میزبان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پروگرام میں شامل نفیساتی ماہر خاتون کا کہنا تھا کہ عام طور پر مرد حضرات کو گھریلو کام کرنے کی عادت نہیں ہوتی، اگر ایسے افراد کوئی کام کرنے لگتے ہیں تو انہیں بیویاں طعنے دیتی ہیں۔
ماہر نفسیات کے مطابق مرد سے اگر کسی کے دوران کوئی غلطی ہوجائے تو بیویاں انہیں طعنے دیتی ہیں جب کہ وہ یہ نہیں سوچتیں کہ ان کے پاس گھریلو کام کرنے کی مہارت ہے جو کہ مردوں کے پاس نہیں۔
اسی بات پر ندا یاسر کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ بعض بیویاں درست انداز میں کام نہ کرنے پر شوہروں کو طعنے دیتی ہیں اور خواتین کے پاس یہ طاقت ہوتی ہے کہ وہ تمام کام کر سکیں۔
ٹی وی میزبان نے کہا کہ لیکن خواتین اپنے شوہروں کو سمجھا سکتی ہیں، تاہم وہ انہیں سمجھانے کے بجائے انہیں قابو میں رکھنا چاہتی ہیں۔
ندا یاسر کے مطابق جو شوہر اپنی بیوی کی بات مان رہے ہوتے ہیں یا ان کی ہدایات پر چل رہے ہوتے ہیں تو ان سے متعلق غلط سوچا جاتا ہے، یہ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو سنتا اور مانتا ہے۔
ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ شوہروں سے اپنی بات منوانے کے لیے خواتین ان کی نفسیات سے کھیلتی ہیں۔
انہوں نے ایک واقعہ بتایا کہ ان کی ایک جاننے والی خاتون کے شوہر ہر وقت بیوی کے کھانے کی تعریفیں کرتے رہتے تھے، ایک دن وہ ان کے ہاں کھانا کھانے گئے تو انہیں احساس ہوا کہ ان کی بیوی بہت بے ذائقہ کھانا بناتی ہیں لیکن اس باوجود ان کے شوہر ان کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں۔
ندا یاسر کا کہنا تھا کہ بے ذائقہ کھانا بنانے کے باوجود بیوی کی تعریفیں کرنے والے شوہر کی بیوی کے کھانے کی عادت نہیں پڑ گئی ہوتی بلکہ بیوی نے ان کی نفسیات سے کھیلا ہوتا ہے، اس لیے وہ بیوی کے کھانے کی تعریف کر رہے ہوتے ہیں۔
ٹی وی میزبان کے مطابق اسی طرح بیویوں کی باتیں ماننے والے، ان کے احکامات پر عمل کرنے والےشوہروں کے نفسیات سے بھی ان کی بیویوں نے کھیلا ہوتا ہے، جس وجہ سے وہ بیویوں کی بات مان رہے ہوتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
’آپریشن رجیم چینج‘ کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا، فواد چوہدری
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر
دسمبر
امریکی وزیر خارجہ صیہونی حکام سے ملاقات کے لیے تل ابیب پہنچے
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن پیر کو مقبوضہ علاقوں میں داخل
جنوری
یورپی یونین کا شام کے خلاف کچھ پابندیاں معطل کرنے کا فیصلہ
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:یورپی یونین شام کے خلاف توانائی، نقل و حمل اور
فروری
پنجاب حکومت کا نیا ترجمان مقرر
?️ 13 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت
اگست
4 ملین برطانوی بچے بھوک کا شکار
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:انگلینڈ کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے سروے کے مطابق اس
مارچ
اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت، خاردار تاریں نصب، اضافی نفری تعینات
?️ 16 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف
مارچ
صیہونیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی:حماس
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے
ستمبر
غزہ کی پٹی بچوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین مقام
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے اقوام
نومبر