بیلا حدید کا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ

بیلا حدید کا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ

?️

نیویارک(سچ خبریں)فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نےفلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہ میں فلسطینی بھائی اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہوں، انہوں نے  ماضی میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تصویر آج دوبارہ شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کردیا۔

اپنی ماضی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بیلا حدید نے لکھا کہ مجھے اس حوالے سے بہت کچھ کہنا ہے۔ یہ مذہب کے بارے میں نہیں ہے۔بیلا حدید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ نفرت پھیلانے کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ فلسطین میں نسل کی بنیاد پر قتل عام،یہودی آبادکاری،فوجی طاقت کے استعمال کے لئے ہے جو کہ فلسطین میں کئی سالوں سے جاری ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہوں، مجھ سے جتنا ہوسکا آپ لوگوں کی حفاظت اور حمایت کروں گی۔میں آپ سے محبت کرتی ہوں، مجھے آپ کا احساس ہے،آپ کے لئے روتی بھی ہوں۔

بیلا حدید نے لکھا کہ اپنے بچوں اور اہلیہ کو دوبارہ گلے نہ لگانے کی اس باپ کی تکلیف اور اس ماں کا درد جو اپنے بچوں کو بڑا ہوتا دیکھنے سے پہلے ہی دفن کردے۔کاش میں آپ کی تکلیف دور کرسکتی۔

بیلا حدید نے اپنی پوسٹ میں فلسطین کے متاثرین کے لئے مزید لکھا کہ میں آپ کو دیکھ اور سن رہی ہوں،اور رو رہی ہوں۔آپ لوگوں کا درد محسوس کر کے میں بھی تکلیف میں ہوں۔اس سے قبل بھی بیلا حدید اور انکی بہن جی جی حدید نے اسرائیل کے وحشیانہ تشدد اور بمباری پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سخت مذمت کرتے ہوئے پیغامات جاری کئے تھے۔

مشہور خبریں۔

توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی موخر

?️ 8 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی

شمالی کوریا کا دو ہفتے میں ساتواں میزائل تجربہ

?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دو

بائیڈن انتظامیہ کے لیے تباہ کن خبر

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:جو بائیڈن انتظامیہ میں ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے

یورو 2024 میں جرائم کے چونکا دینے والے اعدادوشمار

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: جرمنی کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے

نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

?️ 22 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ

بھارتی سپریم کوٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، نگران وزیر خارجہ

?️ 11 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی

آرامکو اپنے 50 بلین ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے

?️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی آرامکو دسیوں ارب ڈالر کے حصص کی فروخت کے

سعودی عرب اور مصر پر تنقید نہ کی جائے؛صیہونی حکومت کا امریکہ سے مطالبہ

?️ 3 ستمبر 2021سچ خبریں:صہیونی عہدیداروں نے اپنے امریکی ہم منصبوں سے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے