بہت ہوگیا، پاکستان چھوڑ کر جانے کا سوچ رہی ہوں، ایمان علی

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل ایمان علی کا کہنا ہے کہ طاقتور لوگوں نے عوام کا جو حال کردیا ہے وہ اس قابل نہیں تھے، بس بہت ہوگیا! پاکستان چھوڑ کر جانے کا سوچ رہی ہوں۔

ایمان علی نے سما ٹی وی کے مزاحیہ شو ’حد کردی‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان مومن ثاقب کے سوالوں کا مزاح و چلبلے انداز میں جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں شیف بننا چاہتی تھی اور انہیں کھانا بنانے کا شوق ہے اس لیے وہ نئی ڈشز بناتی رہتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے 11 سال کی عمر میں پہلی ڈش بلوچی کڑاہی بنائی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ میں فالتو لوگوں کی تعریف نہیں کرسکتی، مارننگ شو میں فالتو لوگوں کی تعریف کرنی پڑتی ہے۔

ایمان علی نے کہا کہ وہ کبھی مارننگ شو کی میزبان نہیں بننا چاہتی، مارننگ شو میں کسی کو بھی بلا لیتے ہیں اور بیٹھ کر فالتو لوگوں کی تعریفیں کرتے ہیں۔

مومن نے سوال کیا کہ ملک کی معیشت کب ٹھیک ہوگی؟ جس پر ایمان علی نے جواب دیا کہ تبھی میں پاکستان چھوڑ کر جانے کا سوچ رہی ہوں، بس بہت ہوگیا! انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’ میرے شوہر کینیڈین ہیں ، تو جہاں میرے وہ، وہاں میں۔’

ایمان علی نے مزید کہا کہ میرے انٹرویوز کی فضول باتیں وائرل ہوجاتی ہیں اور اہم باتیں رہ جاتی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے مجھے اس لئے چڑ ہے کیونکہ وہاں پر لوگ بدتمیزی کرتے ہیں، ہمیں خود سستے لوگ بن کر تصویریں بنانی پڑتی ہیں،اس طرح اسٹار والی فیلنگ بھی نہیں آتی، کم ازکم کوئی کیمرا لے کر پیچھے تو آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کا کوئی جواب نہیں دیتیں، ’میں کسی کو منہ ہیں نہیں لگاتی ہاں پر ذلیل کرتی ہوں‘۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اگر کسی ایک انسان سے ملنے کا موقع ملے تو میں قائد اعظم سے ملنا چاہوں گی، اور ان سے پوچھوں گی کہ آپ کو ملک کے حالات دیکھ کر کیسا لگ رہا ہے؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہم نے کوئی غلطی کی ہے؟ ملک کے لوگوں کا جو حال کردیا گیا ہے وہ اس قابل نہیں تھے’۔

ایمان علی نے بتایا کہ مجھے کرکٹ بے حد پسند ہے اور شاہد آفریدی پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

مشہور خبریں۔

شمالی، جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک

?️ 20 ستمبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں

افغانستان میں طالبان کے بڑھتے قدم، بھارت نے اپنا سفارتی عملہ واپس بلالیا

?️ 12 جولائی 2021کابل (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے افغانستان پر آئے دن حملوں اور

گوگل کا 13 سال کی عمر کے بچوں کے لیے چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ

 رفح میں حماس موجودگی کے بارے میں امریکہ سے مذاکرات کریں گے:صہیونی حکومت

?️ 12 نومبر 2025 رفح میں حماس موجودگی کے بارے میں امریکہ سے مذاکرات کریں گے:صہیونی

پاکستان میں شہید انقلاب کے رہبر کا روحانی اربعین اجتماع / پیروان ولایت کی ایران سے حمایت

?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں: پاکستان کے دارالحکومت میں سیاسی اور مذہبی گروپوں کی شرکت

امریکامخالف  بیان سے عمران خان نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے: صحافی ہارون الرشید

?️ 21 جون 2021لاہور (سچ خبریں) سینئر صحافی ہارون الرشید نے اہم انکشاف کرتے ہوئے

1200 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے نگراں ادارے کے میڈیا آفس نے بدھ کی

بھارت کے مشہور صحافی اور اینکر روہت سردانا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے

?️ 1 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت کے مشہور صحافی اور اینکر روہت سردانا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے