بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی کورونا کا شکارہو گئیں

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی کورونا کا شکارہو گئیں

?️

ممبئی (سچ خبریں) کورونا کی دوسری بدترین لہر کا شکارہونے والے ملک بھارت میں صورتحال بہت تشویشناک ہے اور متعدد نمایاں شخصیات بھی کورونا کاشکار ہوئی ہیں اور بہت سی شخصیات جان کی بازی بھی ہار چکی ہیں اسی دوران  بھارت کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

اداکارہ کا ماننا ہے کہ یہ ایک عام نزلہ کھانسی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، ہم نے اس کی زیادہ تشہیر کر کے نفسیاتی مسئلہ بنا دیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ’میں پچھلے کچھ دنوں سے اپنی آنکھوں میں ہلکی سی جلن کے ساتھ جسم میں تھکن محسوس کررہی تھی، ہماچل پہنچنے کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، لیکن انہیں یہ اندازہ بالکل نہیں تھا کہ کورونا وائرس ان کے جسم میں پارٹی کررہا ہوگا۔اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اسے جلد شکست دے دوں گی، براہِ کرم کسی کو خود پر حکمرانی کرنے نہ دیں، آپ جس چیز سے جتنا ڈریں گے وہ آپ کو اتنا ہی ڈرائے گی۔‘

واضح رہے کہ بھارت میں ایک دن میں کورونا سے ریکارڈ 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں، بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 4187 اموات،4 لاکھ1 ہزار78 کیس رپورٹ ہوئے ۔بھارت کی جنوبی ریاستوں اوردیہاتوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، مئی کے ابتدائی7 دنوں ہی میں بنگلور میں اموات کی تعداد 950 سے زائد ہوگئی۔

مشہور خبریں۔

ایرانی میزائلوں نے رامات ڈیوڈ اڈے کے ساتھ کیا کیا؟سیٹلائٹ تصاویر

?️ 10 جون 2026سچ خبریں:ایرانی میزائل حملوں کے بعد رامات ڈیوڈ فضائی اڈے کی نئی

حکومتی اتحاد میں اختلافات‘ پیپلزپارٹی کا اظہار ناراضگی

?️ 4 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکمران اتحاد کی دو سب سے بڑی شراکت دار مسلم

خیبر پختونخواہ ٹورازم اتھارٹی نمایاں ادارہ قرار، گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

?️ 21 ستمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی (CTA) نے پاشا

مسجد الاقصیٰ کے خطیب کی فلسطینیوں سے شبِ قدر میں مسجدالاقصیٰ پہنچنے کی اپیل

?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام

بحرین میں عزاداری کی مجلس پر آل خلیفہ اہلکاروں کا دھاوا

?️ 17 جون 2026سچ خبریں:آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے اشک آور گیس پھینک کر

نیا والا پرانے والے سے بھی بدتر

?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:سابق عراقی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ نیا امریکی صدر

بلنکن کا پومپیو اور دیگر امریکی حکام کی جان کو خطرہ ہونے کا الزام

?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں:  امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کل منگل ایک بیان

جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے خلاف اہم قدم

?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: جنوبی افریقہ کے ارکان پارلیمنٹ نے اس ملک میں اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے