?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار و ہدایتکار جمال شاہ نے کہا کہ بھارت کی فلمی دنیا غیر حقیقی تشدد اور بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ہیروز کے سہارے چل رہی ہے، مگر مئی میں پیش آنے والے واقعات نے ان تمام فینٹسیوں کو بے نقاب کر دیا۔
جمال شاہ نے حال ہی میں عمر ثانی کے ہوسٹ کیے گئے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت کی فلمی صنعت میں تشدد اور جنگ کو غیر حقیقی انداز میں پیش کرنے پر سخت تنقید کی۔
گفتگو کے دوران جمال شاہ نے واضح کیا کہ وہ ایسے پروجیکٹس کا کبھی حصہ نہیں بنتے، جن میں ناظرین کے لیے کوئی سبق موجود نہ ہو یا جو حقیقی زندگی سے مطابقت نہ رکھتے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں اور فلموں میں دکھایا جانے والا تشدد نہ صرف حقیقت پر مبنی ہونا چاہیے بلکہ اس کے نتائج بھی حقیقت کے قریب ہونے چاہئیں۔
جمال شاہ کے مطابق پاکستان میں کسی بھی شہر میں ایسا بلاجواز تشدد دیکھنے کو نہیں ملتا، جیسا کہ بھارت کی ساؤتھ انڈین فلموں میں دکھایا جاتا ہے، جہاں ایک شخص اچانک نمودار ہو کر سڑکوں پر فائرنگ شروع کر دیتا ہے اور اس فائرنگ کے نتیجے میں لوگ 30 سے 50 فٹ دور جا گرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب مبالغہ آرائی ہے اور حقیقت سے بہت دور ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ مئی میں پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت کو جس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، وہ بھی اسی وجہ سے تھا کہ وہ فلمی دنیا کے غیر حقیقی تصورات میں رہتے ہیں، جہاں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ ایک 70 سال کا ہیرو آئے گا اور سب کو شکست دے دے گا۔
اپنی گفتگو کے اختتام پر جمال شاہ نے کہا کہ ایسی فلمیں ایک آدھ بار تو چل سکتی ہیں، لیکن بار بار لوگوں کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔
ان کے مطابق اگر فلموں میں حقیقت کے قریب تر ایکشن مناظر شامل کیے جائیں تو وہ زیادہ مؤثر اور قابل قبول ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب بدعنوانیوں کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین گرفتار
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی اینٹی کرپشن ایجنسی نے چار پولیس افسران اور سرکاری ملازمین
دسمبر
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع مستعفی
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا میں سیاسی بحران کے بعد اس ملک کے وزیر
دسمبر
آج حتمی فیصلہ ہو جائیگا کہ کون سی پارٹی جوائن کرنی ہے،بیرسٹر گوہر
?️ 17 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا
فروری
تکفیری جرائم کے جہنم سے شام کے ساحل سے بھاگنے والوں کی لہر
?️ 12 مارچ 2025 سچ خبریں: لبنان کے الدیار اخبار کی رپورٹ کے مطابق حالیہ
مارچ
میڈیا پر ذہنی صحت جیسے مسائل کو اجاگر نہیں کیا جاتا، ثروت گیلانی
?️ 5 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) ثروت گیلانی نے ذہنی صحت سے متعلق بات کرتے
اپریل
کامران ٹیسوری کا کراچی سمیت سندھ بھر میں مردم شماری کیلئے ڈیڈلائن کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 15 اپریل 2023کراچی 🙁سچ خبریں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں جاری
اپریل
جرمنی میں فلسطین کے معاملے پر عوام اور حکومت کے درمیان گہرا اختلاف
?️ 10 اگست 2025جرمنی میں فلسطین کے معاملے پر عوام اور حکومت کے درمیان گہرا
اگست
پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پُرامن حل چاہتا ہے۔ عاصم افتخار احمد
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم
جولائی