بچپن بھیانک گزرا، ہانیہ عامر کا انکشاف

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہےکہ ان کا بچپن انتہائی بھیانک گزرا، جس وجہ سے آج ان کی شخصیت زیادہ پر اعتماد دکھائی دیتی ہے۔

ہانیہ عامر نے حال ہی میں ’مشابل مڈل ایسٹ‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پیدائش راولپنڈی میں ہوئی اور ان کا بچپن اور لڑکپن بھی اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہی گزرا۔

ان کے مطابق ان کی والدہ کے پاس ہینڈی کیمرا ہوتا تھا، جس پر وہ ان سمیت ان کے کزنز کی ویڈیوز شوٹ کرتی رہتی تھیں، جس وجہ سے انہیں بھی موبائل پر ویڈیوز بنانے کا شوق ہوا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران ہی ٹک ٹاک سمیت دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈب میش ویڈیوز بنانا شروع کی تھیں اور پھر ایک دن انہوں نے فلم کے لیے آڈیشن دیا، جس کے بعد ان کا انتخاب کرلیا گیا۔

ہانیہ عامر نے بتایا کہ آڈیشن کے بعد انہیں پیش کش ہوئی تو انہوں نے والدہ کو صرف اتنا بتایا کہ وہ فلم کرنے جا رہی ہیں اور پھر انہوں نے فلم کا معاہدہ کرلیا، انہیں کسی چیز کا کوئی علم نہیں تھا لیکن انہیں کاسٹ کرنے والے لوگ اچھےتھے، انہوں نے ان کے ساتھ دھوکا نہیں کیا۔

اداکارہ کے مطابق اتفاق سے ان کی فلم اچھی چل گئی اور انہیں شہرت مل گئی، جس کے بعد ان کا اداکاری کا کیریئر شروع ہوا، جس کے بعد انہوں نے یونیورسٹی کو بھی خیرباد کہ دیا، اپنی تعلیم تک مکمل نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ چوں کہ اداکاری میں آنے کے بعد وہ پیسے کمانے لگ گئیں تھیں، اس لیے انہوں نے یونیورسٹی کی تعلیم ہی مکمل نہیں کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن کی زیادہ خوشگوار یادیں یاد نہیں، کیوں کہ ان کا بچپن درحقیقت بھیانک گزرا تھا۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ انہیں بس اپنے کزنز کے ساتھ کھیلنا یاد ہے، باقی انہیں کچھ یاد نہیں، کیوں کہ ان کے بچپن کی یادیں زیادہ اچھی نہیں تھیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ بھیانک بچپن کی وجہ سے ان میں اعتماد آیا، انہوں نے مشکل حالات سے لڑنا سیکھا، انہوں نے مصیبتوں کے باوجود مسکرانا اور آگے بڑھنا سیکھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھیانک بچپن گزرنے کی وجہ سے ہی آج وہ پراعتماد، کامیاب اور مسکراتی دکھائی دیتی ہیں، ان کے ہر وقت ہنسنے کا سبب ان کا مشکل بچپن ہے۔

اگرچہ اداکارہ نے بتایا کہ ان کا بچپن بھیانک گزرا لیکن انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں کہ کس طرح ان کا بچپن بھیانک گزرا تھا، تاہم وہ ماضی میں متعدد انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ جب وہ کم عمر تھیں تو ان کے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی اور ان کی پرورش والدہ نے کی۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں شیلدگ خصوصی یونٹ کی بے مثال ہلاکتیں 

?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ شیلداگ اسپیشل یونٹ کے اعلیٰ

اسرائیل نے سعودی عرب سمیت دو عرب ممالک کو فوجی اتحاد بنانے کی دعوت دے دی

?️ 24 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل نے سعودی عرب سمیت دو عرب ممالک

امریکی فوجی جارحیت پر عراق کا ردعمل

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں اہداف کے خلاف امریکی فوجی جارحیت

ریاض کے ساتھ ابوظہبی محاذ آرائی کا نیا دور

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ اور صیہونی حکومت کی قیادت میں سعودی عرب لیگ

زلمی کی کپتان اور کوچ کو منانے کی تمام کوشیشں نا کام

?️ 21 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ابھی پی ایس ایل ۶ شروع ہوئے ڈھنگ سے

نیدرلینڈز میں سیاسی پناہ گزینوں کی حالت زار

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ہالینڈ میں

وزیراعظم کا بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان

?️ 29 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ

پاکستانی وزیر اعظم: علاقائی امن کے لیے تہران کی سفارت کاری قابل تعریف ہے

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم نے پیچیدہ علاقائی اور عالمی مسائل میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے