بظاہر آئندہ ماہ میری شادی ہے، کبریٰ خان

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ کبریٰ خان نے ذو معنی انداز میں شادی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بظاہر‘ آئندہ ماہ فروری میں ان کی شادی ہو رہی ہے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی افواہیں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہیں، تاہم دونوں اداکاروں نے واضح انداز میں اس متعلق کچھ نہیں کہا۔

ماضی میں بھی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی افواہیں سامنے آتی رہی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہترین دوستانہ تعلقات کا اظہار بھی کرتے رہے ہیں۔

حال ہی میں دونوں کی شادی کی چہ مگوئیاں اس وقت ہونا شروع ہوئیں جب کہ گوہر رشید نے انسٹاگرام پر مبہم ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں دیگر ساتھی اداکاروں کے ہمراہ کسی شادی کی تقریب میں ڈانس پرفارمنس کے لیے تیاریاں کرتے دیکھا گیا۔

گوہر رشید نے ساتھی فنکاروں کے ساتھ شادی تقریب میں ڈانس پرفارمنس کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’میرے یار کی شادی‘ جیسے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے تھے۔

بعد ازاں گوہر رشید نے ملیحہ رحمٰن سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ مذاق نہیں کر رہے، ان کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیوز ’ان کے یار کی شادی کی ہیں‘ اور ان کا کون سا یار شادی کر رہا ہے، وہ اس حوالے سے جلد مداحوں کو آگاہ کریں گے۔

اب کبریٰ خان کی جانب سے بھی اپنی شادی پر بات کرنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے ذو معنی جملوں کا استعمال کیا۔

کبریٰ خان نے حال ہی میں ہم ٹی وی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر صحافی عرفان الحق سے بات کرتے ہوئے اپنی شادی کی خبروں پر بھی گفتگو کی۔

اداکارہ سے جب سوال کیا گیا کہ کیا وہ آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں؟ اس پر کبریٰ خان نے مختصر جواب دیا کہ ’جی ہاں، بظاہر‘ آئندہ ماہ فروری میں وہ شادی کرنے جا رہی ہیں۔

اداکارہ نے مذکورہ معاملے پر مزید بات نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے ’بظاہر‘ کا ذو معنی لفظ استعمال کرنے کی وضاحت کی۔

کبریٰ خان کی جانب سے ذو معنی لفظ کے استعمال پر بعض صارفین نے تبصرہ کیا کہ اداکارہ کا اشارہ ان کی شادی کی خبروں پر ہے اور وہ بتانا چاہ رہی ہیں کہ خبروں کے مطابق بظاہر وہ شادی کرنے جا رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہم بدعنوان قیادت اور بے مقصد جنگ میں پھنسے ہوئے ہیں: اسرائیلی میڈیا

🗓️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: منگل کے روز اسرائیل کے زیمان اخبار میں شائع ہونے

رفح سے قاہرہ تک؛ اسرائیل مصر اور غزہ کی سرحدی پٹی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟

🗓️ 8 مئی 2024سچ خبریں: اگرچہ اسرائیلی ٹینکوں نے رفح پر حملہ کرنا شروع کر

’حالیہ کارروائی کے باوجود کابل میں طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات میں تعطل نہیں‘

🗓️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی

اپریل، مئی میں انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

🗓️ 25 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر

وائٹ ہاؤس جیسے پاگل خانہ سے ڈونلڈ ٹرمپ پر قابو پانے کے لیے پاگل گیم

🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: اے بی سی نیوز کے نمائندے جوناتھن کارل کی کتاب

سول ایوی ایشن اتھارٹی مزید اراضی کے حصول کیلئے کوشاں

🗓️ 19 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سرزنش کے باوجود سول

صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے، مراد علی شاہ

🗓️ 11 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے

اگر ہم امریکہ سے ڈرتے تو غزہ کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے :انصار اللہ 

🗓️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے