بس غریب پر سب کا زور چلتا ہے:رابی پیرزادہ

س غریب پر سب کا زور چلتا ہے:رابی پیرزادہ

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریبوں کے کاروبار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اربوں کے فراڈ تو پکڑتے نہیں ہیں اور بس غریب پر سب کا زور چلتا ہے، اس حوالے سے  غریبوں کا کاروبار زبردستی اُٹھانے پرانہوں نے  حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک ٹرک کے اندر کچھ ریڑھیاں موجود ہیں جو کہ سڑک پر لگانے والے غریب کاروباری طبقے کی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’آج یہ دیکھ کر دل رو رہا تھا، کتنے ظالم لوگ ہیں جو غریبوں کا کاروبار زبردستی اُٹھا کر لے جاتے ہیں۔

سابقہ گلوکارہ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت کو ایسے کام زیب نہیں دیتے۔اُنہوں نے کہا کہ اربوں کے فراڈ تو پکڑتے نہیں ہیں اور بس غریب پر سب کا زور چلتا ہے۔رابی پیرزادہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا یہ ملک صرف بڑے مالز اور دکانوں کا ہے، ریڑھیوں والے مر جائیں؟

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گُزارنے کا فیصلہ کیا۔رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

انشا اللہ پاکستان کی تاریخ کا ’سب سے بڑا جلسہ‘ آزادی چوک اسلام آباد میں27 مارچ بروز اتوار کو ہوگا:سینیٹر فیصل جاوید

?️ 14 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹر فیصل جاوید نے  اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ

خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی سرفہرست ہے: شیخ رشید

?️ 8 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے راولپنڈی میں تعلیم کے

اصول کے تحت پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا حصہ نہیں بن رہے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور

صیہونیوں کی جانب سے بیت المقدس میں آباد کاری کے دو بڑے منصوبے

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:  استقامتی کمیٹی کے سربراہ موئد شعبان  نے کہا ہے کہ

روس یورپی یونین کے ساتھ کچھ معاہدوں سے دستبردار ہو گیا

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:  روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے ہفتہ کے روز اعلان

میانمار کی باغی فوج نے احتجاج کرنے والے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

?️ 10 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے احتجاج کرنے والے ہزاروں

فلسطین کے خلاف تل ابیب اور فیس بک کے باضابطہ تعاون کا انکشاف

?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: سوشل نیٹ ورک فیس بک کے ساتھ شن بیٹ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے