پاکستان کا یورپی پارلیمنٹ توہین مذہب قرار داد پر مایوسی کا اظہار کیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ میں توہین مذہب کے حوالے سے ملکی قانون پر قرارداد کی منظوری پر مایوسی کا اظہار کردیا ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘ملک میں توہین کے قانون پر یورپین پارلیمنٹ میں قرارداد منظور کرنے پر پاکستان کو مایوسی ہوئی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘یورپین پارلیمنٹ میں یہ عمل پاکستان اور وسیع پیمانے پر مسلم دنیا میں توہین کے قانون اور مذہبی حساسیت کے حوالے سے آگاہی میں کمی کا عکاس ہے’۔

دفترخارجہ نے کہا کہ ‘پاکستان کے عدالتی نظام اور مقامی قوانین کے حوالے سے غیر ضروری تبصرہ قابل افسوس ہےبیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستان ایک پارلیمانی جمہوری ملک ہے جہاں فعال سول سوسائٹی، آزاد میڈیا اور آزاد عدلیہ ہے اور اپنے تمام شہریوں کے حقوق کا بلاتفریق تحفظ کے لیے پرعزم ہے’۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ‘ہمیں اپنی اقلیتوں پر فخر ہے جنہیں برابر حقوق حاصل ہیں اور آئینی طور پر بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ ہے، انسانی حقوق کی کسی خلاف ورزی کی صورت میں عدالتی اور انتظامی سطح پر تلافی موجود ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان نے مذہبی آزادی، تحمل اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے فعال ادا کر چکا ہے بیان میں کہا گیا کہ ‘ایک ایسے وقت میں جب اسلاموفوبیا بڑھ رہا ہے تو عالمی برادری کو اسلاموفوبیا، عدم برداشت اور مذہبی اور عقائد کی بنیاد پر بڑھتے مسائل کے خاتمے کے لیے مشترکہ حل نکالے’۔

دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کے لیے کئی میکنیزم ہیں، جن میں جمہوریت پر مذاکرات، قانون کی بالادستی، گورننس اور انسانی حقوق کے شعبے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یورپی یونین کے ساتھ مثبت انداز میں تمام مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے قبل ازیں یورپین پارلیمنٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور کر لی تھی۔

قرارداد میں حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہونے والے تشدد اور امتیازی سلوک کی "بلا امتیاز مذمت” کریں جبکہ پاکستان میں فرانس مخالف جذبات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے کمیشن اور یورپی بیرونی ایکشن سروس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ موجودہ واقعات کی روشنی میں پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کی اہلیت کا فوری طور پر جائزہ لے اور اس پر بات پر بھی غور کرے کہ آیا اتنی معقول وجوہات ہیں کہ اس جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد سے عارضی طور پر دستبرداری کے لیے کارروائی شروع کی جا سکے اور جلد از جلد اس حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کو بتایا جائے۔

اس قرارداد کو مشترکہ طور پر سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے یورپی پارلیمنٹ کے رکن چارلی ویمرز نے پیش کیا جنہوں نے پارلیمنٹ کے تازہ اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں توہین مذہب کے الزامات کے نتیجے میں پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے ہلاک یا قید ہونے کے مختلف واقعات کا حوالہ دیا۔

مشہور خبریں۔

موساد چیف کی اہلیہ کا سیل فون بھی کیا گیا ہیک

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:   میڈیا نے بتایا کہ موساد کے سربراہ کی اہلیہ کا

امریکی عہدے دار کی عراقیوں سے اہم اپیل، عراق میں موجود امریکوں کی جان بخش دیں

?️ 10 جولائی 2021بغداد (سچ خبریں) عراق میں موجود ایک امریکی عہدے دار نے عراقیوں

سندھ کابینہ کی میئر کراچی کو مزید اختیارات دینے کی منظوری

?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ کابینہ نے صوبے کے منتخب نمائندوں خصوصاً کراچی

نیتن یاہو: ہم ایک مشکل رات گزار رہے ہیں

?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ علاقوں کے جنوب

ہالینڈ اور فرانس نے اپنے شہریوں سے ایران چھوڑنے کو کہا

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: ہالینڈ اور فرانس حکومت نے اپنے تمام شہریوں سے کہا

انتخابی نتائج کی ساکھ پر اعلان میں تاخیر کے سبب سوالات اٹھ رہے ہیں، فافن

?️ 10 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے

حماس: غزہ کے عوام دشمن کو خون سے رنگے ہوئے کاٹنے کی قیمت ادا نہیں کریں گے

?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: حماس کے رہنما باسم نعیم نے کہا کہ غزہ میں

چین کا ٹرمپ کی بغاوت پر امریکی کانگریس کی سماعت پر ردعمل

?️ 10 جون 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے جمعہ کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے