?️
سچ خبریں: بھارت کی عدالت نے معروف بالی وڈ اداکارہ کو ایک پرانے مقدمے میں 6 ماہ قید اور 5 ہزار بھارتی روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست چنئی کی عدالت نے تھیئٹر ملازمین کی درخواست پر ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس (ای ایس آئی) کی رقم ادا نہ کرنے کے الزام پر تھیئٹر کی مالک بالی وڈ اداکارہ جیا پردھا کو سزا سنادی۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی میں شدید مالی مشکلات کا شکار ہونے والے بالی وڈ کے معروف اداکار
عدالت نے اداکارہ کے کاروباری پارٹنر رام کمار اور راجا بابو کو بھی مجرم قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیا پرادھا چنئی میں ایک تھیئٹر کی مالک تھی جسے وہ کافی عرصہ قبل فروخت کر چکی ہیں۔
تھیئٹر کے ملازمین نے ان کے خلاف گورنمنٹ لیبر انشورنس کارپوریشن میں درخواست داخل کی تھی کہ ان کی تنخواہوں سے ای ایس آئی کی رقم کاٹی جاتی تھی تاہم وہ جمع نہیں کروائی گئی بعد ازاں کارپوریشن نے اداکارہ اور ان کے پارٹنرز کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کروا دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے عدالت میں الزامات قبول کیے اور متاثرین کو جلد رقم ادا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے عدالت سے کیس ڈسمس کرنے کی اپیل کی تاہم عدالت نے ان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں 6 ماہ جیل اور جرمانے کی سزا سنادی۔
مزید پڑھیں: بالی وڈ کے معروف اداکار کروڑوں کا دھوکہ کیسے کھا گئے
جیا پردھا 70، 80 اور 90 کی دہائی کی کامیاب اور بااثر اداکاراؤں میں شامل ہیں، انہوں نے بالی وڈ فلم شرابی، مقصد، سنجوگ، آخری راستہ، آج کا ارجن اور اعلان جنگ سمیت کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔
مشہور خبریں۔
افراط زر میں اگلے سال تک کوئی بہتری نہیں آنے والی:امریکی محکمہ خزانہ
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے اتوار کی رات پیش گوئی
اکتوبر
شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع الشدادی اڈے پر امریکی قابض
ستمبر
روس میں بین الاقوامی دہشت گردی کا خاتمہ
?️ 23 ستمبر 2021 سچ خبریں: ٹاس نیوز ایجنسی نے جمعرات کو روسی فیڈرل سیکیورٹی
ستمبر
کیا برطانیہ میں اماراتی کارکن کے قتل میں موساد ملوث ہے؟
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں سابق امریکی سفیر کے بیٹے نے لندن میں
جولائی
یوکرین کے لئے ہتھیاروں کا استعمال محدود
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ نے یوکرین کو دیے گئے ہتھیاروں
جون
صیہونی خفیہ تنظیموں میں بھی حماس موجود
?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ میں قابض حکومت کے سیکورٹی اور
مئی
عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک کے حامیوں کا دھرنا ختم
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی حکومتی تنظیموں کی قانونی حیثیت اور تحفظ کی
اگست
ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکہ کو کوئی اعلیٰ مقام حاصل نہیں
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک ریٹائرڈ امریکی تجزیہ کار اور جنرل نے کہا کہ امریکی
دسمبر