بالی ووڈ بھی سیاست کا شکار ہے: اعجاز خان

بالی ووڈ بھی سیاست کا شکار ہے: اعجاز خان

?️

ممبئی (سچ خبریں)بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے مضبوط اُمیدوار اور اداکار اعجاز خان نے کہا ہے کہ سیاست  ہر جگہ ہوتی ہے چاہے وہ گھر میں ہویا کسی شعبے میں،  ان کی نظر میں بالی ووڈ میں کام نہ ملنے کی ایک اہم وجہ بھی یہی ہے تاہم ان  کی نظر میں یہ بری چیز نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعجاز خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے سوال کیا گیا کہ ’بالی ووڈ میں ہونے والی سیاست کی وجہ سے آپ کو زیادہ کام نہیں مل سکا؟سوال کا جواب دیتے ہوئے اعجاز خان نے کہا کہ ’سیاست ہر جگہ ہوتی ہے پھر چاہے وہ گھر ہو یا کوئی شعبہ، اور بالی ووڈ میں بھی بہت سیاست ہے لیکن میری نظر میں یہ بُری بات نہیں ہے۔

اعجاز خان نے کہا کہ ’اکثر انسان خود میں اس قدر کھو جاتا ہے کہ اُسے کوئی کردار اپنانے میں کافی مشکل پیش آتی ہے اور میں بھی اعجاز خان میں پھنس گیا ہوں جس کی وجہ سے مجھے کوئی کردار اپنایا نہیں گیا۔اداکار کے جواب سے ہی سوال نکالتے ہوئے میزبان نے پوچھا کہ ’آپ کو اعجاز خان میں پھنسنے کی وجہ سے بالی ووڈ میں زیادہ کام نہیں مل سکا یا پھر آپ بھی دیگر اداکاروں کی طرح سیاست کا شکار ہوگئے؟

اعجاز خان نے کہا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ سیاست کیوں کرتے ہیں، اور رہی بات کام کی تو مجھے کسی کی سیاست سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ میرے پاس ان سب کے لیے وقت ہے۔واضح رہے کہ اعجاز خان کی فلموں میں ’تنو ویڈز منو‘، ’جسٹ میریڈ‘، ’کچھ نہ کہو‘ اور ’میں نے دِل تجھ کو دیا‘ شامل ہیں، اس کے علاوہ وہ کئی بھارتی ڈراموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے جرائم میں امریکہ برابر کا شریک

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ الدرج کے

فرانس اور الجزائر کے تعلقات کیوں کشیدہ ہیں؟

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: فرانس اور الجزائر کے درمیان تعلقات 2019 کے بعد سے

یمنی بحران سیاسی طور پرحل ہونا چاہیے: خلیج تعاون کونسل

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا کہ یہ

افغان سفیر کی بیٹی اغواء نہیں ہوئی تھی ہمارے پاس ثبوت ہیں:شیخ رشید

?️ 12 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ

پیشیوں کی آڑ میں عمران خان کے قتل کی سازش کی جارہی ہے، اسد عمر کا دعویٰ

?️ 7 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی  کے جنرل

 کیا ٹرمپ یوکرین کی ناشکری پر تعزیری اقدامات کریں گے ؟

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: بلومبرگ نیوز ایجنسی نے ایک باخبر اہلکار کے حوالے سے بتایا

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو آج حاضری سے استثنیٰ، کل طلب

?️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ

632000 یمنی بچوں کی زندگی خطرے میں

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے