?️
سچ خبریں: مقبول اداکار عدنان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس سوئم نے ان سے ملاقات کے دوران پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
عدنان صدیقی نے 13 نومبر 2024 کو لندن میں ایک تقریب میں بادشاہ چارلس سے ملاقات کی تھی، مذکورہ ملاقات کا اہتمام شاہی گھرانے نے کیا تھا۔
بادشاہ سے ملاقات کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کے فنکاروں اور سماجی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا اور عدنان صدیقی بھی مذکورہ تقریب میں بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔
عدنان صدیقی نے بادشاہ چارلس سے ملاقات کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں اور اب انہوں نے بادشاہ سے ملاقات کے دوران ہونے والی باتوں کا قصہ بھی بیان کردیا۔
عدنان صدیقی نے لندن میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے بات کے دوران بادشاہ چارلس سے ملاقات کی کہانی سنائی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بادشاہ نے ان پر توجہ دی اور ان سے ملاقات کی۔
عدنان صدیقی کے مطابق مذکورہ محفل میں شریک ہونے سے قبل ان سمیت تمام مہمانوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ خود سے بادشاہ سے ملنے کی کوشش نہیں کریں گے، بادشاہ کی مرضی ہوگی، وہ جن سے ملیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے کپڑوں کے اوپر ’اداکار‘ کا بیج لگایا گیا تھا اور اتفاق سے بادشاہ کی ان پر نظر پڑی اور ان سے بات کرنے لگے۔
عدنان صدیقی کے مطابق بادشاہ نے ان سے دریافت کیا کہ وہ یہیں برطانیہ کے رہائشی ہیں یا دوسری جگہ سے آئے ہیں اور ان کے بتانے پر بادشاہ چارلس نے ان سے پاکستان سے متعلق بھی بات کی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ بادشاہ چارلس نے پاکستانی ثقافت اور تاریخ کی تعریفیں کیں اور کہا کہ ان کے شاہی خاندان کے افراد پاکستانی ثقافتی پروگرامات میں جاتے رہے ہیں۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ بادشاہ چارلس نے ان کے برطانیہ آنے اور تعلیم کے لیے سماجی تنظیم کے ساتھ مل کر کام کرنے پر ان کی تعریفیں بھی کیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھاکہ وہ زندگی میں کبھی برطانوی بادشاہ سے بھی ملیں گے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے بادشاہ چارلس کو صرف تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا تھا لیکن انہیں یقین نہیں آیا کہ وہ ان سے بذات خود روبرو مل رہے ہیں۔
عدنان صدیقی نے بتایا کہ بادشاہ چارلس نے ان سے پاکستانی دورے کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کو دیکھیں۔
ان کے مطابق انہوں نے بادشاہ سے یہ نہیں پوچھا کہ وہ کب تک پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ان کے لیے یہی بڑی بات تھی کہ انہوں نے پاکستانی دورے کی خواہش کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ بادشاہ چارلس کی والدہ ملکہ ایلزبتھ نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جب کہ بادشاہ کے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم بھی اہلیہ کے ہمراہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔
ماضی میں شہزادہ چارلس کی اہلیہ لیڈی ڈیانا بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور
?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی نیشنل
دسمبر
تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
?️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا
اپریل
ریاض مذاکرات یورپی یونین پر دباؤ کا باعث
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: ریاض میں ہونے والی بات چیت میں یوکرین میں امن
فروری
غیر منصوبہ بند اور افراتفری کے ساتھ اسرائیلی نقل و حمل جاری ہے
?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی
اگست
امریکہ اب یوکرین کو کیا دینے والا ہے؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی حکومت کلسٹر بموں سے لیس طویل فاصلے تک مار
ستمبر
اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا
جولائی
شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو
دسمبر
کوئی قانون کسی مفرور کو انتخابات لڑنے کے بنیادی حق سے نہیں روکتا، سپریم کورٹ
?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آزاد امیدوار عمر اسلم کے
جنوری