?️
کراچی: (سچ خبریں) ڈراموں کی مقبول اداکارہ در فشاں سلیم نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسی فلم میں کام نہیں کر سکتیں جس میں خواتین کو قابل اعتراض کرداروں میں دکھایا جائے یا فلموں میں ضرورت نہ ہونے کے باوجود آئٹم سانگ شامل کیے جائیں۔
در فشاں سلیم نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں ڈراموں سے قبل فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد پروڈکشن ہائوس چلاتے ہیں، ان کا میڈیا اور شوبز انڈسٹری سے گہرا تعلق ہے اور اداکار کاشف محمود ان کے والد کے بہترین دوست ہیں، جن کی مدد سے انہوں نے پہلی بار آڈیشن دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ آڈیشن دینے کے ایک ماہ بعد انہیں ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی اور انہوں نے 2020 میں ڈراما دلربا سے کیریئر کا آغاز کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا پہلے ہی ڈرامے کی چند قسطیں نشر ہونے کے بعد ہی انہیں متعدد ڈراموں میں مرکزی کرداروں کی پیش کش ہوئی لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا کیوں کہ انہیں لگا کہ اداکار ایک وقت میں صرف ایک ہی ڈرامے میں کام کرنے کا پابند ہوتا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ڈراما انڈسٹری میں آنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی اور پہلے ہی آڈیشن کے بعد انہیں کام ملا اور بعد میں انہوں نے آڈیشن دیے تو انہیں مرکزی کرداروں کی پیش کش ہونے لگی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈراموں سے قبل فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی اور انہوں نے ایک فلم سائن بھی کرلی تھی لیکن بعد ازاں انہوں نے اس میں کام نہیں کیا اور فلم ریلیز ہونے کے بعد انہوں نے شکر ادا کیا کہ انہوں نے فلم میں کام نہیں کیا۔
در فشاں سلیم نے مذکورہ فلم کا نام نہیں بتایا، ساتھ ہی انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک اور فلم سائن کر رکھی ہے لیکن انہوں ںے اس کا بھی نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ وہ کب تک ریلیز ہوگی۔
اداکارہ کا فلموں کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ایسی کسی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتیں جس میں خواتین کو قابل اعتراض کرداروں میں دکھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ فلموں میں آئٹم سانگس بھی نہیں ہونے چاہئیے اور ان کی خواہش ہے کہ فلموں میں بھی اپنے سماج کی کہانیوں کو پیش کریں۔
در فشاں سلیم نے واضح کیا کہ وہ فلموں میں گانوں اور ڈانس کے خلاف نہیں، وہ خود بھی کتھک ڈانسر ہیں لیکن وہ کسی صورت میں آئٹم سانگ کی حمایت نہیں کریں گی۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ یمن کے مقابلے میں آئے گا؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون کے فوجی کمانڈروں کا خیال ہے کہ یمنیوں کا
دسمبر
بائیڈن کی مقبولیت ایک بار پھر گرتی ہوئی
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: نیوز پول کے مطابق جو بائیڈن کی مقبولیت میں کمی
مارچ
خواتین میں عقلی انحطاط اور ہڈیوں میں فریکچر سے متعلق اہم تحقیق
?️ 28 جولائی 2021سڈنی(سچ خبریں) بون اینڈ منرل ریسرچ نامی جریدے میں شایع شدہ نئے
جولائی
وزیرِاعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ہفتے کو چین جائیں گے
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف 30 اگست سے 4 ستمبر
اگست
وزیر داخلہ نے افغان سفیر کی بیٹی کے انٹرویو کو پاکستان کے خلاف جنگ قرار دے دیا
?️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
اگست
عراقی وزیراعظم کا دورۂ شام،اغراض و مقاصد؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی کے سیاسی مشیر نے ان
جولائی
اسرائیل کی آیت اللہ سیستانی کو دھمکی پر عراق کا ردعمل
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں:عراقی مصنف محسن القزوینی نے آیت اللہ سیستانی کو دھمکی دینے
اکتوبر
دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا ہے، مل کر ناکام بنائیں گے۔ سرفراز بگٹی
?️ 9 اگست 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دشمن
اگست