’انتظار ختم‘ ماہرہ خان، ہمایوں سعید کی ’لو گُرو‘ کا ٹریلر ریلیز

?️

کراچی: (سچ خبریں) شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی آنے والی مزاحیہ رومانوی فلم ’لو گُرو‘ کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے اسے عید الاضحٰی پر سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اس فلم سے دونوں اداکار تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں، دونوں کی آخری فلمیں 2022 میں ریلیز ہوئی تھیں۔

ماہرہ خان کی آخری فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ تھی جب کہ ہمایوں سعید کی آخری فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ تھی۔

جہاں دونوں تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں، وہیں دونوں ایک دہائی بعد ایک ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے، آخری بار دونوں نے ’بن روئے‘ میں رومانوی جوڑی کا کردار ادا کیا تھا۔

’لو گُرو‘ کے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ ہمایوں سعید فلم میں دل پھینک عاشق کے کردار میں نظر آئیں گے جو بعد میں ماہرہ خان کے والد جاوید شیخ کی جانب سے ایک کام سونپے جانے کے بعد حقیقی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے اور ماہرہ خان کو بھی لندن کی خوبصورت، بولڈ اور آرکیٹک لڑکی کے طور پر دکھایا گیا ہے جب کہ ہمایوں سعید بھی اسی شہر میں متعدد لڑکیوں کو محبت میں پھنساتے دکھائی دیتے ہیں۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے درمیان اس وقت محبت ہوجاتی ہے جب ہمایوں سعید اداکارہ کے والد کی جانب سے بیٹی کی شادی رکوانے کا کام سر انجام دیتے ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ماہرہ خان کے والد جاوید شیخ نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹی اس شخص سے شادی کرے، جن سے ان کی شادی ہونے والی ہوتی ہے، اسے رکوانے کے لیے وہ ہمایوں سعید کو ٹاسک دیتے ہیں جو اپنا ٹاسک پورا کرتے کرتے ماہرہ خان کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

فلم کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں، اسے ہمایوں سعید سمیت دیگر پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کو اے آر وائے فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا اور شائقین کو رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون و پنجابی تڑکے کی کامیڈی بھی سننے اور دیکھنے کو ملے گی۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے میں جرمنی صحافی گرفتار 

?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:جرمن میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج کے فوجیوں

جہاد اسلامی فلسطین کا غزہ جنگ میں کامیابی کے سلسلہ میں اہم بیان

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے پولیٹیکل بیورو کے ایک سینئر ممبر

غزہ جنگ کے بارے میں صیہونی جنرل کا اہم اعتراف

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک صیہونی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں

یوراگوئے کے وزیر خارجہ کو پارلیمنٹ میں کیوں طلب کیا گیا ؟

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: مونٹی ویڈیو یوراگوئے کی حزب اختلاف جماعت ‘ناسیونل پارٹی’ نے

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: انڈونیشین میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز، جسٹس امین کا ازخود نوٹس سے متعلق فیصلہ مسترد کردیا

?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور

بھارت میں تعلیمی ادارے انتہاپسندی کی زد میں، مودی پر تنقید کرنے والے نامور دانشور سے جبرا استعفیٰ لے لیا

?️ 22 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں اب تعلیمی ادارے بھی انتہاپسندی کی

ایران کا امریکہ کو پیغام

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے