اقراء عزیز نے اداکاری کا آغاز کب کیا؟

اقراء عزیز نے اداکاری کا آغاز کب  کیا؟

🗓️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے اداکاری کے شوق کے حوالے سے بتایا  کہ وہ دسویں کلاس کی طالبہ تھیں جب وہ شوبز انڈسٹری میں اداکاری کے لیے آئی تھیں اس وقت انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ شعبہ کیسا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت ‘ کا تیسرا سیکوئل بھی خوب کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقراء عزیز کا اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہنا ہے کہ ’وہ بہت چھوٹی سی عمر سے ہی اداکاری کا شوق رکھتی تھیں اور اپنی والدہ کا دوپٹہ لے کر اُن سے ساڑھیاں باندھا کرتی تھیں اور بھارتی فلموں کے گانوں پر ڈانس کیا کرتی تھیں، وہ ساڑھی باندھ کر شیشے کے سامنے اداکاری کیا کرتی تھیں۔

اقراء عزیز کا بتانا ہے کہ ’وہ دسویں کلاس میں تھیں جب وہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں آئیں، اُس وقت انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ شعبہ کیسا ہے، اس کے بارے میں لوگ کیا سوچتے ہیں، اس شعبےکو غلط کہا جاتا ہے یا اچھا مانا جاتا ہے، انہیں شوبزانڈسٹری سے متعلق یہ بھی پتا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ اس شعبے میں آئیں تو اُن کے گھر والوں کا بس اتنا ماننا تھا کہ اُن کی بیٹی کو اداکاری کا شوق ہے وہ یہ کام کرنا چاہتی ہیں، اُن کی بیٹی کی یہ خواہش ہے جسے وہ پورا کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا گیا کہ ان کے ہاں رواں ماہ جولائی میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔یاسر حسین نے اقراء عزیز سے اظہارِ محبت 2019ء کے ایک ایوارڈ شو میں کیا تھا جس کے بعد دونوں نے سال 2019ء کی 28 دسمبر کو شادی کر لی تھی۔

مشہور خبریں۔

ضاحیہ پر اسرائیل کے حملے کے حقائق کیا تھے ؟

🗓️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: چار ماہ سے زائد عرصے کی جنگ بندی کے بعد

فلسطینی عوام کو اسرائیل بدترین نسل کشی کا نشانہ بنا رہا ہے، صدر عارف علوی

🗓️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے

400 سیکنڈ میں اسرائیل تک پہنچنے والے میزائل کی عالمی میڈیا میں گونج

🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:عالمی میڈیا نے ایران کے فتاح ہائپر سونک میزائل کی نقاب

یمنی فوج نے ایک اور امریکی جہاز کو نشانہ بنایا

🗓️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے بحیرہ

مربوط طریقے سے کرپٹو کرنسی کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر امور پر مشاورت جاری ہے، محمد اورنگزیب

🗓️ 27 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مربوط

وزیر خارجہ نے ایران کے نو منتخب صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا

🗓️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے نو

پٹرولیم مصنوعات میں بڑی حد تک اضافے کا امکان

🗓️ 14 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اگر حکومت پاکستان  آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے