نیویارک (سچ خبریں) پاکستان کے سینئر اداکار طلعت اقبال امریکا کے ہسپتال میں علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ زشتہ ہفتے طلعت اقبال کی بیٹی صومی حسین نے والد کی بیماری کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوئے۔سانس کی نالی میں گولی اٹکنے سے وہ بے ہوش ہوگئے۔
نجی چینل جیو نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ طلعت اقبال کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔طلعت اقبال کے اہلخانہ مطابق وہ امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں زیر علاج تھے۔طلعت اقبال کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز جمعہ ڈیلاس میں واقع مسجد الرحمٰن اسلامک ایسوسی ایشن آف کیرولٹن میں ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے طلعت اقبال کی بیٹی صومی حسین نے والد کی بیماری کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوئے۔صومی حسین کا کہنا تھا کہ ناسازی طبیعت کے باعث طلعت اقبال کچھ ادویات لے رہے تھے تو اس دوران ان کی سانس کی نالی میں گولی اٹک گئی جس کے بعد سے وہ بے ہوش ہیں۔
اداکار کی بیٹی نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی صحت کے حوالے سے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہیں۔صومی حسین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے والد کی حالت کو ایسپریشن نمونیا (Aspiration Pneumonia) قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے کئی ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے تھے۔
اپنے کیریئر کے دوران طلعت اقبال نے کئی پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا۔ان کی اہلیہ سنبل طلعت اقبال بھی ٹی وی میں اپنے کام کی وجہ سے جانی جاتی تھیں جو 2014 میں کینسر کے باعث امریکا میں انتقال کرگئی تھیں۔طلعت اقبال طویل عرصے سے امریکا میں مقیم تھے انہوں نے سوگواران میں ایک بیٹی اور بیٹا چھوڑے ہیں، ان کی دوسری بیٹی کا انتقال چند ہفتے قبل ہی ہوا تھا۔
مشہور خبریں۔
شامی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کی وجوہات
ستمبر
یمنی محاذ کےغزہ جنگ پر اثرات
دسمبر
ایشیائی ترقیاتی بینک کی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے 50 لاکھ ڈالر کی منظوری
فروری
سندھ حکومت عید کے دوران ویکسینیشن سینٹرز کھلے رکھے گی
مئی
فرانس میں یہ سب کب تک چلے گا ؟
جولائی
مسلم لیگ (ن) کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخی کیلئے ریفرنس پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری
اپریل
بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں، اویس لغاری
ستمبر
سعودی عرب میں اقتدار کی منتقلی قریب ہے: سعودی ذریعہ
مئی