اداکار جاوید شیخ کا بچپن سے متعلق اہم  انکشاف

اداکار جاوید شیخ کا بچپن سے متعلق اہم  انکشاف

?️

لاہور( سچ خبریں) سینئر اداکار جاوید شیخ نے بچپن سے متعلق اہم  انکشاف کرتے ہوئے  پی ٹی وی ہوم کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ  اگر وہ ٹرین چل پڑتی تو کیوں کہ میں گھر سے بھاگ کر، پڑھائی چھوڑ کر جارہا تھا کسی اچھی جگہ نہ ہوتا اس کے بجائے میں آج کوئی بد معاش، جیب کترا یا منشیات کاعادی ہوجاتا‘۔

جاوید شیخ نے بتایاکہ ’مجھے بچپن سے کام کرنے کا شوق تھا لیکن راولپنڈی میں میرے چار پانچ دوست کچھ میلے کچیلے اور گندے سے تھے جن کے ساتھ مل کر ہم فلمیں دیکھتے تھے، ایک دن اداکار بننے کی خواہش میں والد کے 100روپے چوری کیے اور اسٹیشن سے لاہور کا ٹکٹ کٹواکر گاڑی میں بیٹھ گئے‘۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ ’اس وقت میری قسمت اچھی تھی کہ میں نے لاہور جانے سے پہلے محلے کی ایک حلوائی کی دکان سے 2 روپے کے لڈو خرید لیے، حلوائی نے کچھ ہی دیر بعد والد سے ملاقات میں انہیں میرے لڈو خریدنے کا بتایا‘۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ‘والد حلوائی کی بات سن کر حیران ہوگئے اور کہا کہ 2 روپے کے لڈو کیوں؟ اس زمانے میں 2 روپے بھی 5 ہزار سے زیادہ ہوا کرتے تھے، حلوائی نے والد کو بتایا کہ میرے پاس 100 روپے تھے اور اس نے 2 روپے کے لڈو دے کر مجھے 98 روپے واپس کیے۔

جاوید شیخ نے کہا کہ ’حلوائی کی بات سن کر والد کو شک ہوگیا وہ فوراً گھر گئے اور اپنے پیسے چیک کیے، والد نے کچھ  دوستوں کو لیا اور سب ہمیں ڈھونڈنے نکل گئے، دو دوستوں کے ہمراہ والدصاحب ہمیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے اسٹیشن پہنچ گئے جہاں ٹرین چلنےمیں صرف10 منٹ باقی تھے اور ہم پکڑے گئے اس کے بعد گھر لے جاکر الٹا لٹکا کر پٹائی کی گئی‘۔

مشہور خبریں۔

یمنی اب تک بحیرہ احمر میں کتنے جہازوں کو نشانہ بنا چکے ہیں؟

?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: یمنی فورسز کی جانب سے داغے گئے میزائلوں سے اب

یمن نے سعودی اتحاد کو کیا کہا ہے؟

?️ 28 جون 2023سچ خبریں:وزیر دفاع محمد العاطفی اور یمن کی قومی سالویشن آرمی کے

لبنانی وزیر اطلاعات پر دباؤ ؛عرب مفادات یا سعودی دباؤ؟

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے

نیٹو میں ملک کی رکنیت کے خلاف فرانسیسی عوام کا ایک بڑا اجتماع

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:      فرانسیسی عوام پیرس کی سڑکوں پر جمع ہو

سعودی عرب میں اس وقت بھی ہمارے1600 فوجی موجود ہیں. خواجہ آصف

?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان

پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن پر دستخط ہو گئے

?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان اورروس کے درمیان کراچی

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس؛ یاسمین راشد سمیت 9ملزموں کو10 سال قید، شاہ محمود بری

?️ 22 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی شیرپاؤ پل

’جیمنائی انسانی ماہرین کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے‘، گوگل کا نیا اے آئی ماڈل متعارف

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: معروف انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے مصنوعی ذہانت سے چلنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے