?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے اور اداکارہ رمشا خان کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو وضاحتیں پیش کرنے کے پابند نہیں۔
احد رضا میر نے حال ہی میں صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنے آنے والے ڈراموں اور شوبز انڈسٹری میں اپنی دوستیوں پر بھی لب کشائی کی۔
دوران انٹرویو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ان کی اور دوسری اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین مختلف چہ مگوئیاں کر رہے ہیں، کیا وہ مذکورہ معاملے پر بات کرنا چاہیں گے؟
خاتون صحافی نے سوال میں کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا جب کہ احد رضا میر نے بھی جواب دیتے ہوئے کسی کا نام نہیں لیا۔
اداکار نے جواب دیا کہ وہ کسی کو یہ بتانے کے پابند نہیں کہ وہ اس وقت تنہا زندگی گزار رہے ہیں یا کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ لوگوں کی ان کی ذاتی زندگی میں بھی کوئی دلچسپی ہوگی اور یہ کہ وہ خود بھی اپنی ذاتی زندگی کو پرائیویٹ رکھنے کے عادی اور حامی ہیں، وہ ذاتی زندگی کو سامنے نہیں لاتے۔
احد رضا میر کا کہنا تھا کہ لوگ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر جو ذہن بناتے ہیں، وہ اسی سے متعلق ہی جاننا اور سننا چاہتے ہیں، اس لیے ہر کسی کو تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر سوچنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تعلقات اور ذاتی زندگی میں کسی کو وضاحت دینے کے پابند نہیں اور یہ کہ وہ ذاتی زندگی پر میڈیا پر بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے رمشا خان کا نام نہیں لیا اور نہ ہی سوال کرنے والی صحافی نے ان سے رمشا خان سے متعلق کچھ پوچھا۔
گزشتہ چند ماہ سے رمشا خان اور احد رضا میر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں نہ صرف ایک دوسرے کے قریب دیکھا گیا بلکہ انہیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے بھی گھومتے دیکھا گیا۔
دونوں اداکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز برطانوی دارالحکومت لندن کی تھیں، جہاں چند ماہ قبل ہونے والے ہم ایوارڈز میں انہیں بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
گزشتہ چند ماہ سے رمشا خان اور احد رضا میر کے درمیان مبینہ تعلقات کی خبریں ہیں، تاہم اس پر دونوں اداکاروں نے کوئی وضاحت نہیں دی۔
اس سے قبل احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ سجل علی سے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، جن سے ان کی طلاق کی خبریں ہیں، تاہم طلاق پر بھی احد رضا میر اور سجل علی نے آج تک کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔


مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان نے فلسطینی مزاحمتی منصوبے کو کیسے بچایا؟
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفانی آپریشن کو ایک سال گزر جانے کے بعد، یہ
اکتوبر
مریم نواز شریف کا پنجاب کو ٹی 30 وژن کے معیار کا صوبہ بنانے کا اعلان
?️ 10 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کو ٹی
نومبر
سابق جج شوکت عزیز صدیقی انڈسٹریل ٹریبونل کے سربراہ مقرر
?️ 3 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس (ریٹائرڈ) شوکت عزیز صدیقی کو نیشنل
دسمبر
فلسطینیوں نے صہیونی فلیگ مارچ کو روکنے کے لیئے اہم اعلان کردیا
?️ 15 جون 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطینیوں نے صہیونی فلیگ مارچ کو روکنے اور انتہاپسند
جون
ٹرمپ کو دیے جانے والے سعودی تحفے نقلی نکلے
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے ٹرمپ اور ان کے وفد کو
اکتوبر
رواں سال کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 474 فلسطینی مکانات تباہ
?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے رواں سال
جولائی
بجلی کی قیمت میں 5روپے فی یونٹ اضافے کا امکان
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)بجلی صارفین کے لئے بری خبر ہے جس سے
نومبر
بھارت کی ہندوتوا حکومت مقبوضہ کشمیرمیں غیر قانونی آبادکاری کی راہ ہموار کررہی ہے۔
?️ 13 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور غیر
اکتوبر