اب شادی کا نہیں سوچ رہا، دو بچوں کیساتھ پُرسکون زندگی ہے، میکال ذوالفقار

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ میکال ذوالفقار نے ایک بار پھر اپنی دوسری شادی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوبارہ شادی کرنے کا نہیں سوچ رہے، ان کے بچے ہیں اور وہ اس وقت بہت سکون ہیں۔

میکال ذوالفقار نجی ٹی وی شو ’زبردست وصی شاہ کے ساتھ‘ کے مہمان بنے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت اپنی دوسری شادی سے متعلق بھی گفتگو کی۔

میزبان کے سوال پر میکال  نے کہا کہ اُن کے والد اُنہیں کسی گوری (غیر ملکی خاتون) سے دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

میکال ذوالفقار نے کہا کہ وہ پاکستانی خاتون سے شادی کرنے کا تجربہ کرچکے ہیں، اسی لیے ان کے والد کہتے ہیں کہ اس بار شادی کسی گوری سے کرلو۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہتے کیونکہ ان دو بچے ہیں اور وہ پرسکون زندگی گزار رہے ہیں اور وہ اسی طرح جینا چاہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل میکال ذوالفقار نے نجی ٹی وی شو مزاق رات میں شرکت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شادی کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہیے، اگر آپ کسی سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے اس شخص کو اچھی طرح جانیں اور پھر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

یاد رہے کہ اداکار میکال ذوالفقار نے 2012 میں سارہ بھٹی سے شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

ایک فیس بک پوسٹ میں اداکار نے کہا تھا کہ ’میری 6 سالہ شادی اختتام پزیر ہوگئی ہے، طویل مدت دور رہنے اور کوششوں کے باوجود ہمارے درمیان معاملات حل نہیں ہوسکے۔‘

سارہ بھٹی اور میکال ذوالفقار کے ہاں دو بیٹیاں بھی ہیں۔

مشہور خبریں۔

خیبر پختونخوا کابینہ میں 15 وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان

🗓️ 25 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کابینہ میں 15وزراء کو شامل کیے

وزیراعظم کا عمرشریف کے انتقال پر تعزیتی پیغام

🗓️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کامیڈین اداکار عمرشریف کے

امریکی حکومت صرف اپنے مفادات کے بارے میں سوچتی ہے: کیوبا

🗓️ 5 فروری 2023سچ خبریں:ہمارے ملک کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان لاطینی امریکہ کے دورے

مائیکرو سافٹ کو امریکی معاشی کساد بازاری کا سامنا ، 10,000 ملازموں کی چھٹی

🗓️ 19 جنوری 2023سچ خبریں: مائیکروسافٹ کمپنی کی جانب سے یہ اقدام کورونا وبا کے

امریکہ نے داعش کے دہشت گردوں کو شام سے یوکرین بھیجا

🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:   شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ کے مقامی ذرائع نے

افغانستان کے ساتھ ہم اپنا تعاون جاری رکھیں گے:فواد چوہدری

🗓️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری

متحدہ عرب امارات اور شام کا اجلاس اقتصادی تعاون پر مرکوز

🗓️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: شام کے وزیر معیشت اور خارجہ تجارت نے دبئی میں اپنے

صیہونی مسٹر سکیورٹی کا خوفناک زوال

🗓️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو کی تیسری بار اقتدار میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے