اب بھارتی فلم میں کام کی پیش کش ہوگی تو کروں گا، ماضی میں انکار کردیا تھا، آغا علی

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہوں نے ایک بھارتی فلم میں کام کی پیش کش مسترد کردی تھی لیکن اب اگر انہیں آفر ہوئی تو وہ وہاں جاکر کام کرلیں گے۔

آٖغا علی نے حال ہی میں سنو ٹی وی کے مزاحیہ ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے گلوکاری بھی کی جب کہ انہوں نے اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے نام بھی لیے۔

ایک سیگمنٹ کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اپنے ساتھ کسی کو کاسٹ کرنے کا موقع ملے تو وہ وینا ملک کے بجائے میرا کو کاسٹ کریں گے جب کہ ان کے مقابلے ماورہ حسین کو ترجیح دیں گے۔

انہوں کہا کہ وہ فائزہ حسین کے مقابلے عائشہ عمر جب کہ ان کے مقابلے نیلم منیر اور ان کے مقابلے اقرا عزیز جبکہ ان کے مقابلے حمائمہ ملک اور ان کے مقابلے مہوش حیات کو اپنے ساتھ کاسٹ کرنا چاہیں گے۔

پروگرام میں جب ان سے بھارتی فلم کی پیش کش ٹھکرانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں کئی سال قبل بھارتی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں بولی وڈ فلم میں نہیں بلکہ بھارتی پنجابی فلم میں کام کی کش کش ہوئی تھی اور اس وقت وہ شوبز میں نئے آئے تھے۔

آغا علی کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ پاکستان میں بہت ہی اچھے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھے جب کہ شوبز میں نئے ہونے کی وجہ سے بھی انہوں نے بھارتی پنجابی فلم میں کام کی پیش کش مسترد کی۔

ان کے مطابق انہیں ایسا لگا کہ کیریئر کے آغاز میں بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ اچھا نہیں ہوگا، اس لیے انہوں نے وہاں کام کرنے کی پیش کش مسترد کی۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر اب انہیں بھارت میں کسی بھی کام کی پیش کش ہوگی تو وہ وہاں جاکر کام کرلیں گے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کبھی نہیں بھول سکتے، ایرانی صدر

?️ 15 جولائی 2025تہران: (سچ خبریں) ایران کے صدرمسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اسرائیل

رام اللہ میں شہادت کی کارروائی میں دو صہیونی فوجی زخمی

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   نابلس شہر کے جنوب میں واقع قصبے گیلاد کے قریب

فلسطینی مجاہد بیٹی ایک بار پھر صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار

?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے پیر کی صبح رام اللہ کے مغرب

انگریزی اخبار: یمنی حملوں کو روکنے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنی ایک رپورٹ میں

ٹرمپ نہ ہوتے تو میں ایران کے خلاف جیت نہ پاتا: نیتن یاہو

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے وزیراعظم نے امریکی نیٹ ورک فاکس نیوز

حماس جامع جنگ بندی کی تجویز کا حامی

?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اس بات پر زور دیا

فردوس عاشق نے مودی کو (ن) لیگ کے سرکا تاج قرار دے دیا

?️ 9 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھارتی

نصراللہ کے بارے میں صیہونی حکومت کے نمائندے کا تبصرہ

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کنیسٹ کے ایک نمائندے نے دعویٰ کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے