آج کے ڈرامے مصنوعی لگتے ہیں، پرانے ڈرامے زیادہ اوریجنل تھے، صبا حمید

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے موجودہ ڈراموں کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے ماضی کے ڈراموں کو زیادہ اصل اور جاندار قرار دیا ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ صبا حمید نے پی ٹی وی کے پروگرام اسٹار اینڈ اسٹائل میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے صبا حمید نے کہا کہ 80 کی دہائی کے ڈراموں میں اداکاری کرنے کا اپنا ہی مزہ تھا، کیونکہ اس دور کے مصنفین کے مکالمے نہایت دلچسپ اور جاندار ہوا کرتے تھے۔

انہوں نے امجد اسلام امجد، نورالہدیٰ شاہ، اشفاق احمد اور بانو قدسیہ جیسے بڑے ادبی ناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تحریر کردہ مکالمے بولنے میں بہت مزہ آتا تھا۔

صبا حمید کا کہنا تھا کہ اُس زمانے میں ہر اداکار اپنی اسٹائلنگ خود کرتا تھا اور کردار کے مطابق گیٹ اَپ تیار کرتا تھا جبکہ آج کل ایک مکمل ٹیم موجود ہوتی ہے جو کپڑوں سے لے کر میک اپ تک، سب کچھ طے کرتی ہے کہ کس دن کیا گیٹ اپ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پرانے وقتوں کے ڈرامے زیادہ اوریجنل محسوس ہوتے تھے، ان میں کسی قسم کی بناوٹ یا مصنوعی پن نہیں ہوتا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں سینئر اداکارہ نے ہدایت کاری کو اپنی ترجیح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اداکاری کے مقابلے میں ہدایت کاری زیادہ پسند ہے کیونکہ اس میں زیادہ ذمے داری ہوتی ہے۔

صبا حمید کے مطابق ہدایت کار ڈرامے کے سیٹ اپ سے لے کر اداکاروں کے انتخاب تک ہر پہلو کا خود خیال رکھتا ہے، جبکہ ایک اداکار صرف اپنے کردار پر توجہ دیتا ہے۔

انہوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی کی اداکاری کی نقل کرنا چاہیں تو وہ شہناز شیخ ہوں گی۔

ان کے بقول، پاکستان میں مزاحیہ اداکاری میں شہناز شیخ سے بہتر ٹائمنگ کسی کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اُن کی بڑی مداح ہوں، یہاں تک کہ اُن سے جلتی ہوں۔

نعمان اعجاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہماری انڈسٹری کا کندن ہیں، جنہیں وقت کی بھٹی نے کندن بنا دیا ہے۔

خیال رہے کہ صبا حمید کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر ترین فنکاروں میں ہوتا ہے، جو 35 سال سے زائد عرصے سے اس میدان سے وابستہ ہیں۔

ان کے مشہور ڈراموں میں فیملی فرنٹ، میرے ہمسفر، تھکن، پیارے افضل، گھسی پٹی محبت، دل لگی اور لال عشق شامل ہیں۔

حال ہی میں ان کے ڈرامے سن میرے دل، نورجہاں اور اے دل نشر ہوئے، جن میں مداحوں نے ان کی بے مثال اداکاری کو خوب سراہا۔

علاوہ ازیں، انہوں نے ’جیسی آپ کی مرضی‘ نامی کامیاب ڈرامے کی ہدایت کاری بھی کی، جو ناظرین کو بے حد پسند آیا۔

مشہور خبریں۔

ایران کی صیہونیوں کو ایک اہم نصیحت

?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ ایران کی

پاک-بھارت مذاکرات کا معاملہ، سابق بھارتی سفیر نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 6 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے مابین بات چیت اور

لبنانی ماہرین نے حکومت اور فوج کو اسرائیل کے جال سے خبردار کیا 

?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں مسلسل جارحیت اور قبضے کی سطح پر صیہونیوں

مذہبی ہم آہنگی، قومی بیانیہ کی تشکیل کےلئے قومی پیغام امن کمیٹی تشکیل

?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مذہبی ہم آہنگی، قومی بیانیہ کی تشکیل کےلئے

یونان کو فضائی اڈے کی تعمیر کے لیے 33 ملین ڈالر کی امریکی امداد

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ یونان کو فوجی تنصیبات کی ترقی

پیغمبر اسلام کی بے حرمتی کے خلاف مسلسل احتجاج؛ کم از کم دو افراد مارے گئے

?️ 11 جون 2022سچ خبریں:    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حکومتی عہدیداروں کے

عراق میں 24 گھنٹے میں دو امریکی فوجی قافلوں پر حملہ

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:عراقی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں عراق

امریکہ اپنا تابوت لے کر عراق سے نکلےگا

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں :  امریکہ اور مغرب کے زوال کی نشانیوں میں سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے